09:09 pm
 سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس بحال کرنے کی ایک اور بھارتی اپیل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس آپریشن بحال کرنے کی ایک اور بھارتی اپیل مسترد کر دی ہے۔ پاکستان کی وزارتِ ریلوے نے وزارتِ خارجہ کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے کہ بھارت جانے والی سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس کا آپریشن تاحکم ثانی معطل رہے گا۔ وزارت ریلوے نے وزارتِ خارجہ کی منظوری کے بعد بھارت جانے والی دونوں ٹرینوں کو تاحال نہ چلانے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے شیخ رشید نے بھارت کی درخواست مسترد کردی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ بھارت کی جانب سے سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس بحال کرنے کا مطالبہ مسترد کرتا ہوں۔ وفاقی وزیر ریلوےنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر کی تحریک آزادی ایک بار پھر آہستہ آہستہ اٹھے گی، سرینگر میں بھارت کا سیاسی و معاشی جنازہ نکل جائے گا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ سوچ سمجھ کر تھر اور سمجھوتہ ایکسپریس بند کی ہے اور بھارتی وزارت خارجہ کی نظرثانی کی درخواست مسترد کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا تھا کہ جب تک وہ وزیر ہیں سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس نہیں چلے گی، بھارت سے مذاکرات کے سارے راستے بند ہو چکے ہیں۔ اب بھارت نے ایک بار پھر سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس آپریشن بحال کرنے کی درخواست کی تھی جو کہ پاکستان نے مسترد کر دی ہے۔وزارتِ ریلوے نے وزارتِ خارجہ کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے کہ بھارت جانے والی سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس کا آپریشن تاحکم ثانی معطل رہے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات بھی ختم کر دیے ہیں جبکہ بھارتی سفیر کو بھی ملک سے نکال دیا گیا ہے اور پاکستان نے بھارت سے اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا ہے۔۔

تازہ ترین خبریں

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

جشن آزادی کی تقریب  میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

عمران  کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

 کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے