09:30 pm
ہوشیارخبردار!! ’’ٹیکس ریفنڈ نوٹس 2019 ‘‘ کے عنوان سے آنیوالی ای میل پر کلک نہ کریں

ہوشیارخبردار!! ’’ٹیکس ریفنڈ نوٹس 2019 ‘‘ کے عنوان سے آنیوالی ای میل پر کلک نہ کریں

09:30 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے نام پر ہیکرز نے پاکستانیوں کو لوٹنا شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ’’ٹیکس ریفنڈ نوٹس 2019 ‘‘ کے عنوان سے ای میل بھیج کر پاکستانیوں سے ان کے بینک اکاؤنٹس کی معلومات حاصل کی جارہی ہیں اور پھر انہیں لوٹا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہیکرز اور ڈیجیٹل چوروں نے ’’ایف بی آر‘‘ کی جانب سے لوگوں کو ٹیکس ریفنڈ کی جعلی ای میلز بھیج کر ان کے بینکوں کی حساس اور خفیہ معلومات حاصل کرکے لوٹنا شروع کر دیا ہے۔ہیکرز کے ایک گروپ کی جانب سے ملک بھر میں لاکھوں لوگوں کو یہ ای میل بھیجی گئی ہے
کہ ٹیکس ریفنڈ کی رقم منتقل کرنے کیلیے آپ کے اکاؤنٹ کی تفصیلات درکار ہیں اور اس ای میل کا عنوان ’’ٹیکس ریفنڈ نوٹس 2019 ‘‘ ہے اور بھیجنے والے کے طور پر ’’ایف بی آر‘‘ کا نام تحریر کیا گیا ہے۔ان ای میلز میں لوگوں سے کہا جاتا ہے کہ وہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مالیاتی ریکارڈ کے مطابق اتنی رقم(جو کہ ہر ای میل میں مختلف درج ہے) بطور ٹیکس ریفنڈ وصول کرنے کے حقدار پائے گئے ہیں لہذا اپنا ریفنڈ وصول کرنے کیلیے اس ’’لنک‘‘ کو کلک کریں۔جیسے ہی کوئی شخص اس ’’لنک‘‘ کو کلک کرتا ہے تو ایک نئی اسکرین اوپن ہوتی ہے جس میں پاکستان کے مختلف بنکوں کے لوگوز موجود ہوتے ہیں اور جب ای میل وصول کرنے والا ان میں سے اپنے متعلقہ بینک کے لوگو کو کلک کرتا ہے تو اس سے اس کے اکاؤنٹ کے متعلق سوالنامہ درج ہوتا ہے۔ ای میل میں ’’میسج وائرس سے پاک‘‘ کا پیغام بھی درج کیا گیا ہے اور یہ لنک بھی دیا گیا ہے کہ اگر آپ اس ای میل کو جعلی سمجھتے ہیں تو اس کی رپورٹ کرنے کیلئے درج ذیل لنک کو کلک کریں۔وفاقی وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ملک بھر سے بڑی تعداد میں ایسی ای میلز کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے اس حوالے سے کہا کہ یہ تمام ای میلز جعلی ہیں اور یہ ایف بی آر کا طریقہ کار نہیں ہے لہذا عوام محتاط رہیں اور ایسی ای میلزکے لنکس کو کلک نہ کریں اور نہ ہی اپنی حساس معلومات ایسے لوگوں سے شیئر کریں۔ اس حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کا کہنا ہے کہ یہ ای میلز ’’پریونشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016‘‘ کے سیکشن 20/24 میں درج جرم کے دائرہ میں آتی ہیں جس کی سزا 3 سال تک قید ہے۔

تازہ ترین خبریں

نہ کوئی شرائط نہ لائن میں لگنے کی ٹینشن ۔۔ابھی آئیں  گھر بنانے کیلئے 20لاکھ لے جائیں ۔۔ حکومت نے شاندار اعلان کردیا۔۔

نہ کوئی شرائط نہ لائن میں لگنے کی ٹینشن ۔۔ابھی آئیں گھر بنانے کیلئے 20لاکھ لے جائیں ۔۔ حکومت نے شاندار اعلان کردیا۔۔

شہری ہوجائیں ہوشیار خبردار، لاہور میں نئی پابندی لگ گئی

شہری ہوجائیں ہوشیار خبردار، لاہور میں نئی پابندی لگ گئی

نیب نےچھوٹی نہیں بڑی مچھلیوں  کو پکڑاہےجو آج تڑپ رہی ہیں،چیئرمین نیب

نیب نےچھوٹی نہیں بڑی مچھلیوں کو پکڑاہےجو آج تڑپ رہی ہیں،چیئرمین نیب

بجٹ میں سرکاری ملازمین کو لینے کے دینے پڑگئے

بجٹ میں سرکاری ملازمین کو لینے کے دینے پڑگئے

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی تجویز

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی تجویز

فیصل آباد،تالاب میں نہاتے5بچے ڈوب گئے ،دو جاں بحق

فیصل آباد،تالاب میں نہاتے5بچے ڈوب گئے ،دو جاں بحق

ایک اور صوبے نے ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم بند کرنے کا اعلان کر دیا

ایک اور صوبے نے ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم بند کرنے کا اعلان کر دیا

وزیراعظم کل سیف سٹی  ہیڈ آفس اسلام آبادکا دورہ کرینگے

وزیراعظم کل سیف سٹی ہیڈ آفس اسلام آبادکا دورہ کرینگے

الیکشن کمیشن :فیصل واوڈکی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر سماعت 8جولائی تک ملتوی

الیکشن کمیشن :فیصل واوڈکی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر سماعت 8جولائی تک ملتوی

سندھ حکومت بازی لے گئی،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں20فیصد اضافہ

سندھ حکومت بازی لے گئی،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں20فیصد اضافہ

پنجاب میں کورونا ویکسین ختم،شہری بغیر ویکسی نیشن واپس جانے پر مجبور

پنجاب میں کورونا ویکسین ختم،شہری بغیر ویکسی نیشن واپس جانے پر مجبور

دعا ہے اللہ اپوزیشن کو بجٹ پڑھنے کی توفیق دے اور تعمیری تنقید کرے،وزیرخزانہ پنجاب

دعا ہے اللہ اپوزیشن کو بجٹ پڑھنے کی توفیق دے اور تعمیری تنقید کرے،وزیرخزانہ پنجاب

سندھ کابینہ نے 14کھر77ارب بجٹ کی منظوری دیدی،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں20فیصد اضافہ

سندھ کابینہ نے 14کھر77ارب بجٹ کی منظوری دیدی،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں20فیصد اضافہ

پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیلئےبری خبر،شکنجہ تیار کر لیا

پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیلئےبری خبر،شکنجہ تیار کر لیا