03:53 pm
اب پرانے قبضے چھڑانے کا وقت آگیا ہے، پاک فوج

اب پرانے قبضے چھڑانے کا وقت آگیا ہے، پاک فوج

03:53 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفورباجوہ کہتے ہیں کہ بھارت آزاد کشمیر کے خواب نہ دیکھے، اب پرانے قبضے چھڑانے کا وقت آگیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ موجودہ حالات میں سرحد پار کارروائی کشمیر کاز کے ساتھ غداری ہوگی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ مودی نے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے والی حرکت کرکے مسئلہ کشمیر کیلئے اچھا کام کیا ہے۔
بھارت کے اس اقدام کے بعد سرد خانے میں پڑا مسئلہ کشمیر دنیا کیلئے فلیش پوائنٹ بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم تسلی رکھے مسلح افواج قوم کو مایوس نہیں کریں گی اور ہر صورتحال کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں، 3 روز کے دوران ایل او سی پر بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا، پاک فوج کے سربراہ کہہ چکے ہیں کہ کشمیر کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔ اس صورتحال میں سرحد پار کارروائی کشمیر سے غداری ہوگی، بھارت نے سرحدی خلاف ورزی کی تو بھرپور سرپرائز دیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت سے اب گزشتہ قبضہ چھڑانے کا وقت ہے، آزاد کشمیر کی طرف پیش قدمی تو بھارت بھول ہی جائے ، آزاد کشمیر کا ایک ایک انچ محفوظ ہے۔

تازہ ترین خبریں