10:41 am
بھارت کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی کے ساتھ آبی جارحیت پر بھی اتر آیا

بھارت کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی کے ساتھ آبی جارحیت پر بھی اتر آیا

10:41 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )بھارت لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کے ساتھ آبی جارحیت پر بھی اتر آیا ہے اور اس نے بڑے سیلابی ریلوں کا رخ پاکستان کی جانب موڑ دیا ہے جس کے باعث گلگت بلتستان اور پنجاب میں بڑے پیمانے پر سیلاب کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔سیلاب کے خطرے کے پیش نظر گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق بھارت نے لداخ ڈیم کے 3 اسپل ویز کھول دیئے ہیں جن کا پانی خرمنگ کے مقام پر دریائے سندھ میں شامل ہو گا۔اس کے علاوہ بھارت نے دریائے ستلج میں بھی بڑا سیلابی ریلا چھوڑ دیا ہے
۔ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلہ آج دن 11 بجے ہیڈگنڈا سنگھ والا کے مقام سے پاکستان میں داخل ہو گا اور پھر 30 گھنٹے بعد ہیڈ سلیمان کے راستے بہاول نگر میں داخل ہو گا۔ترجمان این ڈی ایم اے بریگیڈئیر مختار احمد کے مطابق دریائے ستلج میں بھارتی پنجاب سے آنے والے پانی کے بڑے ریلے کی وجہ سے سیلاب کا خطرہ ہے۔بریگیڈئیر مختار احمد کا کہنا ہے کہ محتاط اندازے کے مطابق ڈیڑھ سے 2 لاکھ کیوسک پانی پاکستانی حدود میں داخل ہو سکتا ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے ضلع قصور اور اطراف کے اضلاع کی انتظامیہ کو کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیث سے متعلق آرٹیکل 370 راجیہ سبھا میں پیش کرنے سے پہلے ہی صدارتی حکم نامے کے ذریعے ختم کر دیا تھا اور اپنے اقدام کے باعث مقبوضہ وادی میں پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر وہاں ہزاروں کی تعداد میں اضافی نفری تعینات کر کے غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 15ویں روز بھی کرفیو نافذ ہے لیکن اس کے باوجود وادی کے حالات کشیدہ اور جگہ جگہ بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے ایل او سی پر بھی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔گزشتہ روز بھارت نے ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر میں گولہ باری کر کے دو ممعر شہریوں کو شہید کر دیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

کیا آپ جانتے ہیں مائیکر اوون میں یہ نمبر والے بٹن کیوں ہوتے ہیں؟ جانیں اس میں چھپے ایسے راز جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

کیا آپ جانتے ہیں مائیکر اوون میں یہ نمبر والے بٹن کیوں ہوتے ہیں؟ جانیں اس میں چھپے ایسے راز جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

کومے میں بیٹی کو جنم دینے والی ماں ۔۔ ماں کی ممتا نے کیسے اپنی ننھی پری کو موت کے منہ سے بچایا؟

کومے میں بیٹی کو جنم دینے والی ماں ۔۔ ماں کی ممتا نے کیسے اپنی ننھی پری کو موت کے منہ سے بچایا؟

عمرہ کرنے کے لئے جا رہا تھا، ڈکیتوں نے گولی مار دی ۔۔ کراچی میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتیں ایک اور نوجوان کی زندگی لے گئی

عمرہ کرنے کے لئے جا رہا تھا، ڈکیتوں نے گولی مار دی ۔۔ کراچی میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتیں ایک اور نوجوان کی زندگی لے گئی

مفتاح اسماعیل نے نواز شریف کو استعفیٰ پیش کردیا: اسحاق ڈار نئے وزیر خزانہ نامزد

مفتاح اسماعیل نے نواز شریف کو استعفیٰ پیش کردیا: اسحاق ڈار نئے وزیر خزانہ نامزد

یا اللہ! میری ماں کو مسلمان بنا دے ۔۔ خانہ کعبہ میں امی کے لیے دعا کرنے والے نوجوان کی والدہ نے اسلام کیسے قبول کیا؟ ویڈیو وائرل

یا اللہ! میری ماں کو مسلمان بنا دے ۔۔ خانہ کعبہ میں امی کے لیے دعا کرنے والے نوجوان کی والدہ نے اسلام کیسے قبول کیا؟ ویڈیو وائرل

افریقی ملک میں فوجی اڈے پر خود کش دھماکہ،جانی نقصان کی اطلاعات

افریقی ملک میں فوجی اڈے پر خود کش دھماکہ،جانی نقصان کی اطلاعات

مریم نواز کے داماد کے پاور پلانٹ کا معاملہ، اس حوالے سے ماضی میں کیا کچھ ہوا ؟ جانیں

مریم نواز کے داماد کے پاور پلانٹ کا معاملہ، اس حوالے سے ماضی میں کیا کچھ ہوا ؟ جانیں

مفتاح اسماعیل وزیرخزانہ رہیں گے یانہیں ؟نواز شہباز ملاقات میںبڑافیصلہ ہوگیا

مفتاح اسماعیل وزیرخزانہ رہیں گے یانہیں ؟نواز شہباز ملاقات میںبڑافیصلہ ہوگیا

گانے کاستیاناس کردیا۔۔۔ گرباکوئین معروف گلوکار ہ نیہاککڑ سے ناخوش

گانے کاستیاناس کردیا۔۔۔ گرباکوئین معروف گلوکار ہ نیہاککڑ سے ناخوش

نواز شریف کے سکیورٹی گارڈ کا صحافیوں کو دیکھ کر نازیبا اشارہ،عوام میں غم وغصے کی لہردوڑ گئی

نواز شریف کے سکیورٹی گارڈ کا صحافیوں کو دیکھ کر نازیبا اشارہ،عوام میں غم وغصے کی لہردوڑ گئی

دریامیں کشتی الٹنے سے کتنے افرادجاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

دریامیں کشتی الٹنے سے کتنے افرادجاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

زرداری اور شہباز شریف کے علاوہ ایک تیسری وکٹ بھی ہے، اسی وکٹ کو گرانا ہدف ہے: عمران خان

زرداری اور شہباز شریف کے علاوہ ایک تیسری وکٹ بھی ہے، اسی وکٹ کو گرانا ہدف ہے: عمران خان

مقامی کرکٹر کا انتقال: عثمان شنواری کو ٹوئٹ کرکے خیریت سے آگاہ کرنا پڑا

مقامی کرکٹر کا انتقال: عثمان شنواری کو ٹوئٹ کرکے خیریت سے آگاہ کرنا پڑا

عمران خان نے حامد خان کو تحریک انصاف میں اہم عہدہ دیدیا

عمران خان نے حامد خان کو تحریک انصاف میں اہم عہدہ دیدیا