08:09 am
عمران خان جانا تو مدینہ چاہتے ہیں، راستہ کوفے کا پکڑ لیا ، حسن نثاردل کی باتیں زبان پر لے آئے ،بہت کچھ کہہ دیا

عمران خان جانا تو مدینہ چاہتے ہیں، راستہ کوفے کا پکڑ لیا ، حسن نثاردل کی باتیں زبان پر لے آئے ،بہت کچھ کہہ دیا

08:09 am

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ عمران خان جانا تو مدینہ چاہ رہے ہیں لیکن راستہ کوفے کا پکڑ لیا ہے،ان کو شاید پتہ بھی نہیں کہ ریاست مدینہ کا مطلب کیا ہے، ریاست مدینۃ النبی کا بنیادی پتھر انسان سازی ہے، پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کیلئے شہریوں کی کردار سازی کی ضرورت ہے۔ ملک کو یہاں تک پہنچانے میں اشرافیہ کا حصہ سب سے زیادہ ہے، البتہ اسکو نچوڑنے میں عام شہریوں نے بھی حصہ ڈالا مگرمچھوں نے بڑے بڑے ٹکڑے اتارے، مردار خور گِدھوں نے ذرا
 
چھوٹی بوٹیاں اور کوؤں نے مزید چھوٹی بوٹیاں نوچی ہیں،ملک اگر اٹھ گیا تو اس میں بھی اشرافیہ کا کمال نہیں ہوگا عام شہری کا حصہ ہوگا۔