02:09 pm
بھارتی آبی دہشتگردی کے باعث دریاؤں میں سیلابی صورتحال، پاک فوج طلب

لاہور(نیوز ڈیسک ) بھارت نے آبی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر اطلاع سیلابی پانی چھوڑ دیا ہے جس کے نتیجے میں دریائے ستلج اور دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال ہے۔حکومت پنجاب نے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوج کی خدمات طلب کر لیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے مراسلہ ارسال کرتے ہوئے پاک فوج کی دو کمپنیاں طلب کی ہیں، جنہیں ضلع قصور میں دریائے ستلج کے علاقوں میں تعینات کیا جائے گا۔
دریائے ستلج میں 1988ء کے بعد یہ ایک بڑا سیلاب ہوگا جس سے ہزاروں ایکڑ زمین اور سیکڑوں دیہات متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ خیبر پختون خوا اور پنجاب کی حکومتوں نے دریاؤں کے کناروں پر آباد لوگوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیر بہبود آبادی پنجاب ہاشم ڈوگر نے ہدایت کی ہے کہ دریائے ستلج کے کناروں پر بسنے والے لوگ فوری طور پر محفوظ علاقوں کی طرف نقل مکانی کرجائیں۔ ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا ہے جبکہ شہریوں کو دریاؤں میں نہانے اور کشتی رانی سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔میرپور ماتھیلو میں بھی دریائے سندھ میں گھوٹکی اور چشمہ بیراج کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جس کے باعث کچے کے علاقے کے مکین پریشان ہیں۔سندھ کے مختلف علاقوں جاڑو شیخ، نور لکھن، وستی جیون شاہ سمیت درجنوں دیہات اور ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں جبکہ کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ دیہاتوں کے مکینوں نے نقل مکانی کرنا شروع کردی ہے۔انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے مطابق بھارت کا چھوڑا ہوا پانی گلگت بلتستان کے ضلع خرمنگ سے دریائے سندھ میں شامل ہوگیا ہے اور طغیانی کی صورتحال ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح مزید بلند ہوگئی ہے اور انتہائی سطح پہنچنے میں صرف ایک فٹ گنجائش باقی ہے۔

تازہ ترین خبریں

’این اے 133 ضمنی انتخاب، تحریک انصاف آؤٹ ہو کر بھی الیکشن جیت گئی‘

ایک خاتون نےمرد بن کر دو ، دوشادیاں رچالیں اور پھر۔۔ ۔وہ کام کر دکھایا کہ سننے والوں پر لرزہ طاری ہو جائے 

بچے بھوکے ہوتے ہی لیکن کھانا نہیں مانگتے کہیں ’ماں‘ خودکشی نہ کرلے، بچوں کی بھوک ماں کیسے برداشت کرے؟

معمولی تلخ کلامی، پاکستان کے اہم شہر کے اسسٹنٹ کمشنر کو قتل کر دیا گیا 

چھٹی کے روز پاکستان میں دوسرا بڑا سانحہ، کئی اموات 

معروف اداکارہ نےاپنے مداحوں کوبغیر شادی ماں بننے کی خوشخبر ی سنا دی

ویسٹ انڈیز ٹیم کا دورہ پاکستان، ہرلعزیز کھلاڑی انجری کے باعث ٹیم سے باہر 

دشمن چاہ کر بھی کرکٹ کو پاکستان سے ختم نہ کرسکا، پی ایس ایل 7 کیلئے کتنے غیر ملکی کرکٹرز دستیاب ہیں؟ بڑے بڑے نام شامل

واٹس ایپ کے وہ سب سے خاص فیچرز جو صرف آئی فون پر استعمال کیے جاسکتے ہیں

روس آئندہ برس کس ملک پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے؟ امریکیوں کی نیندیں حرام ہو گئیں، پوری دنیا میں ہلچل مچا دی

وہ بیٹا جس نےاپنےباپ کی 122ارب ڈالرز کی جائیداد لینے سے صاف انکار کر دیالیکن وجہ کیا بتائی؟

سانحہ سیالکوٹ: معاملہ چیف جسٹس کے پاس پہنچ گیا لیکن اس میں کیا استدعا کی گئی؟ بڑی خبر 

10 دسمبر کو پاکستانیوں کو کیا بڑی خوشخبری ملنے جا رہی ہے ؟ عوام وزیر اعظم عمران خان کے انتظار میں بیٹھ گئی 

سری لنکن منیجر کو قتل کرنے کے بعد ملزم کہاں چھپے ہوئے تھے؟ 6 اہم ترین گرفتاریاں  