02:59 pm
سعودی عرب بھارت کیساتھ تمام معاہدے معطل کردے، برطانیہ سے سعودی حکام سے بڑامطالبہ کردیا گیا

سعودی عرب بھارت کیساتھ تمام معاہدے معطل کردے، برطانیہ سے سعودی حکام سے بڑامطالبہ کردیا گیا

02:59 pm

لاہور(نیوز ڈیسک) برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو بھارت کے ساتھ معاہدے معطل کرنے چاہئیں، بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج سے مودی سرکار بوکھلا گئی، کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے بھارت کو واضح پیغام دیا۔انہوں نے لندن میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج سے مودی سرکار میں تھرتھلی مچ گئی ہے۔کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے بھارت کو واضح پیغام دیا۔ پوری دنیا آج کشمیریوں کی آواز بن گئی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب کو بھارت کے ساتھ معاہدے معطل کرنے چاہئیں۔
واضح رہے سعودی عرب نے بھارت میں 75 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی کمپنی آرامکو کی جانب سے بھارتی کمپنی ریلائنس کے 20 فیصد شیئرز خریدے جائیں گے، یہ بھارت کی تاریخ کی سب سے بڑی بیرونی سرمایہ کاری ہوگی۔اس سرمایہ کاری کے تحت سعودی عرب کی جانب سے یومیہ بنیاد پر 5 لاکھ بیرل خام تیل بھارت بھیجا جائے گا۔ یہ خام تیل ریلائنس کی آئل ریفائنری منتقل کیا جائے گا جو یومیہ 14 لاکھ بیرل خام تیل پراسیس کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اسی طرح حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے آج یہاں پاکستان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اوربیرون ممالک میں کشمیرکے لیے جدوجہد کی جا رہی ہے۔کشمیری خواتین کا تحریک میں بڑا کردارہے۔ مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قرارداد اورکشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہو۔ دشمن بزدل اورڈرپوک ہے۔ نہتی قوم پرظلم کررہا ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ مذہب کی بنیاد پرآزادی چھیننا سب سے بڑا جرم ہے۔بھارت نے محبوبہ مفتی اور فاروق عبداللہ کواستعمال کرکے پھینک دیا۔ مشعال ملک نے کہا کہ سلامتی کونسل کا اجلاس پاکستان اور کشمیریوں کی فتح ہے، دنیا ہوش کے ناخن لے، پر سلامتی کونسل کی فوری رولنگ آنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیری عوام کی یہ فتح ہے کہ مسئلہ کشمیرسلامتی کونسل میں پہنچا ہے۔ آج پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کی آواز بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا ہوش کے ناخن لے اس مسئلے پر سلامتی کونسل کی فوری رولنگ آنی چاہیے۔

تازہ ترین خبریں

سری لنکن حکومت کی معاشی بحران سے نکلنے کی کوششیں رنگ لے آئیں

سری لنکن حکومت کی معاشی بحران سے نکلنے کی کوششیں رنگ لے آئیں

اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

نوجوانوں کی نمائندگی کوئی کھلاڑی نہیں میں کروں گا، بلاول بھٹو

نوجوانوں کی نمائندگی کوئی کھلاڑی نہیں میں کروں گا، بلاول بھٹو

پرویز الہیٰ کی گاڑی عدالت آتے ہوئے حادثے کا شکار

پرویز الہیٰ کی گاڑی عدالت آتے ہوئے حادثے کا شکار

2024 نصف دنیا کیلیے انتخابات  کا سال،دنیا میں کیا بڑی تبدیلیاں  آنیوالی ہیں ؟

2024 نصف دنیا کیلیے انتخابات کا سال،دنیا میں کیا بڑی تبدیلیاں آنیوالی ہیں ؟

سکولوں میں 22دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

سکولوں میں 22دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

پی ٹی آئی نے مقدمات اور گرفتاریوں پر چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

پی ٹی آئی نے مقدمات اور گرفتاریوں پر چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

عمران خان کے بغیر پی ٹی آئی کچھ نہیں ،لطیف کھوسہ

عمران خان کے بغیر پی ٹی آئی کچھ نہیں ،لطیف کھوسہ

بشریٰ بی بی اور عمران خان کی بہنوں کے اختلافات سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آگئی

بشریٰ بی بی اور عمران خان کی بہنوں کے اختلافات سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آگئی

چین کا پاکستان کوبڑا تحفہ،اب پاکستان بھی آسمانی بجلی گرنے  کی بروقت پیشگوئی کر سکےگا

چین کا پاکستان کوبڑا تحفہ،اب پاکستان بھی آسمانی بجلی گرنے کی بروقت پیشگوئی کر سکےگا

عا م انتخا با ت ، الیکشن کمیشن آج حلقہ بندیوں کی اشاعت کر  ئیگا

عا م انتخا با ت ، الیکشن کمیشن آج حلقہ بندیوں کی اشاعت کر ئیگا

جنوبی پنجاب ، بجلی چوروں کیخلاف  کارروائیاں تیز11 کنکشنز منقطع،112 مقدمات درج

جنوبی پنجاب ، بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں تیز11 کنکشنز منقطع،112 مقدمات درج

توہین الیکشن کمیشن کیس ،عمران خان پر فرد جرم عا ئد نہ ہو سکی

توہین الیکشن کمیشن کیس ،عمران خان پر فرد جرم عا ئد نہ ہو سکی

لاہور میں گزشتہ رات بارش سے فضائی آلودگی میں معمولی کمی

لاہور میں گزشتہ رات بارش سے فضائی آلودگی میں معمولی کمی