03:48 pm
 وڈیو سکینڈل کو سب سے زیادہ ہوا دینے والی مریم نواز نے ہاتھ کھڑے کرتے ہوئے سارا معاملہ کس پر ڈال دیا

وڈیو سکینڈل کو سب سے زیادہ ہوا دینے والی مریم نواز نے ہاتھ کھڑے کرتے ہوئے سارا معاملہ کس پر ڈال دیا

03:48 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مجھے تو کچھ پتا ہی نہیں ۔۔ وڈیو سکینڈل کو سب سے زیادہ ہوا دینے والی مریم نواز نے ہاتھ کھڑے کرتے ہوئے سارا معاملہ کس پر ڈال دیا ؟ ۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے ویڈیو سکینڈل کا سارا معاملہ ناصر بٹ پر ڈال دیا۔میڈیا رپورٹس میں اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے جج ارشد ملککی ویڈیو سکینڈل پر رپورٹ تیار کر لی ہے۔ایف آئی اے کی انکوائری ٹیم نے ن لیگ کے رہنما شہبازشریف اور مریم نواز سے اس حوالے سے تفتیش کی۔شہباز شریف نے تفتیش کے دوران سارا معاملہ مریم نواز پر ڈال دیا۔
اور جب مریم نواز سے اس حوالے سے تفتیش کی گئی تو انہوں نے سارا معاملہ ناصر بٹ پر ڈال دیا۔ مریم نواز نے دوران تفتیش بتایا کہ جج ارشد ملک کی ویڈیو ناصر بٹ نے بنائی۔جج کی ویڈیو بنانے میں میرا کوئی کردار نہیں،میں نے ویڈیو کی بنیاد پر پریس کانفرنس کی۔پریس کانفرنس کرنے سے قبل ویڈیو کو اطمیننان دے دیکھا اور بیرون ملک سے فرانزک بھی کروایا۔ ذرائع کے مطابق ویڈیو کی انکوائری تاحال مکمل نہیں ہوئی اس حوالے سے مزید تفتیش ابھی بھی جاری ہے۔خیال رہے کچھ روز قبل مریم نواز جج ارشد ملک کی ایک ویڈیو سامنے لائی تھی جس کے بعد ہنگامہ برپا ہو گیا تھا۔ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے دھماکہ خیز پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کے پاس ایک ویڈیو موجود ہے جس میں احتسابعدالت کے جج ارشد ملک یہ کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنس میں دباو کے تحت فیصلہ دیا۔ مریم نواز کے اس دعوے کے بعد جج ارشد ملک نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے ان الزامات کی تردید کی، اور شریف خاندان پر جوابی الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان نے انہیں ان کے حق میں فیصلہ دینے کیلئے بلیک میل کرنے کی کوشش کی، انہیں رشوت دینے کی کوشش کی۔جب کہ اسی حوالے سے سینئیر صحافی رانا عظیم نے بھی اہم انکشافات کیے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کیس کی تفتیش کے لیے سپریم کورٹ نے تین ہفتوں کا وقت دیا تھا۔لیکن تین ہفتوں سے پہلے ہی تفتیش اہم موڑ پر پہنچ چکی ہے۔ ملک طارق کو دی جانے والی گاڑی بھی ایف آئی اے کی حراست میں ہے۔ایک ملزم جس نے پیسوں کا لین دین کیا اس کے بارے میں اہم ثبوت ملے ہیں کہ وہ تھائی لینڈ میں ہیں۔اور وہاں پر ایک سابق سفیر کے ساتھ ہیں جن کا ن لیگ سے گہرا تعلق ہے۔اس کی ٹیلیفون رابطوں کی لسٹ بھی سامنے آ گئی۔اس کے علاوہ وہ ویڈیو جس کی مریم نواز نے بات کی جو کہ نواز شریف کے گھر پر دیکھی گئی اس کے ثبوت بھی مل گئے ہیں۔ جب کہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مریم نواز کے کانفرنس کرنے سے پہلے تین افراس جن میں سے دو گرفتار ہیں ان سے ایک تحریر پر دستخط بھی کروائے گئے۔رانا عظیم نے مزید کہا کہ ن لیگ کے ایک اہم رہنما کے گھر پر بھی چھاپہ پڑنا والا ہے۔

تازہ ترین خبریں

حکومت نےتاجر برادری کو بڑی خوشخبری سنا دی

حکومت نےتاجر برادری کو بڑی خوشخبری سنا دی

سبق یاد نہ کرنے پراستاد نے طالبعلم کے ہاتھ پر ڈرل مشین چلادی

سبق یاد نہ کرنے پراستاد نے طالبعلم کے ہاتھ پر ڈرل مشین چلادی

آذربائیجان نےپاکستان کو خوشخبری سنا دی

آذربائیجان نےپاکستان کو خوشخبری سنا دی

فیفاورلڈ کپ ،سعودی ٹیم کے مداحوں کےلیے بری خبرآگئی،اہم ترین کھلاڑی ٹورنامنٹ سےباہر

فیفاورلڈ کپ ،سعودی ٹیم کے مداحوں کےلیے بری خبرآگئی،اہم ترین کھلاڑی ٹورنامنٹ سےباہر

ارشد شریف کالیپ ٹاپ پاس ہے یانہیں ؟مراد سعید نے بتادیا

ارشد شریف کالیپ ٹاپ پاس ہے یانہیں ؟مراد سعید نے بتادیا

پاکستانی نوجوان بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر ایشین اسکریبل چیمپئن بن گئے

پاکستانی نوجوان بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر ایشین اسکریبل چیمپئن بن گئے

رمیز راجہ کے ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کے بیان پر بھارتی وزیر کھیل کا ردعمل سامنے آ گیا

رمیز راجہ کے ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کے بیان پر بھارتی وزیر کھیل کا ردعمل سامنے آ گیا

خضدار اور چاغی میں ٹریفک حادثات،قبائلی رہنماء سمیت کتنے افرادجاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

خضدار اور چاغی میں ٹریفک حادثات،قبائلی رہنماء سمیت کتنے افرادجاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ،کتنے افراد ہلاک ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ،کتنے افراد ہلاک ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

جیپ گہری کھائی میں جا گری،ایک ہی خاندان کی کتنی خواتین جاں بحق ہوگئیں ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

جیپ گہری کھائی میں جا گری،ایک ہی خاندان کی کتنی خواتین جاں بحق ہوگئیں ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

پیٹرولیم ڈویژن نے پاکستانی عوام کو اچھی خبر سنادی 

پیٹرولیم ڈویژن نے پاکستانی عوام کو اچھی خبر سنادی 

امریکانے پاکستان کا خزانہ، پاکستان کو واپس کر دیا

امریکانے پاکستان کا خزانہ، پاکستان کو واپس کر دیا

تمام ارکان اسمبلی چھوڑنے کے لیے تیار ۔۔۔پنجاب کے بعد ایک اورصوبے کی اسمبلی سے بڑی خبرآگئی

تمام ارکان اسمبلی چھوڑنے کے لیے تیار ۔۔۔پنجاب کے بعد ایک اورصوبے کی اسمبلی سے بڑی خبرآگئی

حجاب پہنے پر گھر والے ڈر جاتے ہیں ۔۔ 17 سال کی عمر میں اسلام قبول کرنے والی لڑکی، جس کے والدین غیر مسلم ہیں

حجاب پہنے پر گھر والے ڈر جاتے ہیں ۔۔ 17 سال کی عمر میں اسلام قبول کرنے والی لڑکی، جس کے والدین غیر مسلم ہیں