05:54 pm
پاک بھارت کشیدگی؛ واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب دیکھنے والوں میں اضافہ

پاک بھارت کشیدگی؛ واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب دیکھنے والوں میں اضافہ

05:54 pm

لاہور(نیوز ڈیسک ) پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے جہاں واہگہ بارڈر کے راستے دونوں ملکوں کے شہریوں کی آمدورفت میں نمایاں کمی آئی ہے وہیں ہر روز ہونے والے پاکستان رینجرز پنجاب اوربی ایس ایف انڈیا کے جوانوں کی پریڈ دیکھنے والوں کا رش کئی گنا بڑھ گیا ہے۔بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے اور کشمیریوں کو ان کے گھروں میں محصور کئے جانے کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے مابین پیدا ہونے والی کشیدگی کی وجہ سے دونوں ملکوں کے مابین تجارت ، بس اورٹرین کا پہیہ رک چکا ہے
لیکن واہگہ بارڈر کا راستہ ابھی کھلا ہے جہاں سے دونوں ملکوں کے شہری اور غیر ملکی سفر کرسکتے ہیں لیکن بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے دونوں ملکوں کے شہریوں کی آمد ورفت میں نمایاں کمی آگئی ہے لیکن واہگہ بارڈر پر ہر روز لڑی جانے والی جذبوں کی جنگ میں شدت آگئی ہے ،پاکستان رینجرز پنجاب اوربی ایس ایف انڈیا کے جوانوں کی پریڈ دیکھنے والوں کی تعدادمیں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔واہگہ بارڈر پر جذبوں کی یہ جنگ ہر روز لڑی جاتی ہے، پاکستان رینجرزکے کڑیل شیر جوان دشمن کے جوانوں کو ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب دیتے ہیں۔ حالانکہ یہ ایک روایتی پریڈ ہوتی ہے اور دونوں ممالک کی بارڈر سیکیورٹی فورسز طے شدہ پروٹوکول کے تحت اپنا اپنا قومی پرچم اتارتی اور انہیں سلامی دیتی ہیں لیکن دونوں ملکوں کے تعلقات کی نرمی اورسختی پریڈ کے دوران ان جوانوں کی اداؤں میں بھی نظرآتی ہے۔کراچی سے آئی ہوئی ایک خاتون رابعہ احمد نے بتایا کہ انہیں یہاں ہونیوالی پریڈ دیکھنے کا بڑاشوق تھا۔ وہ اپنی فیملی کے ساتھ یہاں آئی ہیں تاکہ دیکھ سکیں کہ کشیدہ ماحول میں دونوں ملکوں کے جوان کس طرح پریڈ کرتے ہیں۔ اگربھارت جنگ کرنا چاہتا ہے تو ہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ بارڈر پر جانے کو بھی تیارہیں آج ہم رینجرز کے جوانوں کا حوصلہ بڑھانے آئے ہیں۔راولپنڈی سے آنے والی خاتون خدیجہ نے کہا کہ پریڈ کے دوران جب رینجرز کے جوان اپنا سینہ تان کر اور ہوا میں مکا لہرا کر دشمن کو جواب دیتے ہیں تو دل خوش ہوجاتا ہے۔ ایک نوجوان فہیم احمد نے کہا وہ طالب علم ہیں، بطور پاکستانی وہ جنگ نہیں امن چاہتے ہیں لیکن اگر بھارت کشمیریوں پر مظالم سے بند نہیں کرتا اور ہماری شہ رگ کاٹنے کی کوشش کرتا ہے تو پھر پوری قوم بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے۔

تازہ ترین خبریں

انارکلی دھ م ا ک ہ کس نوعیت کا تھا؟ ابتدائی تفصیلات آگئیں

انارکلی دھ م ا ک ہ کس نوعیت کا تھا؟ ابتدائی تفصیلات آگئیں

آئندہ چوبیس گھنٹوں میںموسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی

آئندہ چوبیس گھنٹوں میںموسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی

ملک کی صدارتی نظام نافذ ہونے کا امکان؟ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی بھی کھل کر بول پڑے

ملک کی صدارتی نظام نافذ ہونے کا امکان؟ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی بھی کھل کر بول پڑے

ایشوریہ کی  18 برس بعدطلاق، طلاق کی اصل وجہ بھی سامنے آگئی

ایشوریہ کی 18 برس بعدطلاق، طلاق کی اصل وجہ بھی سامنے آگئی

مہنگائی سے عوام پریشان ، حکمران جماعت میں بغاوت۔۔پی ٹی آئی اراکین اسمبلی آئندہ الیکشن کس جماعت کے ٹکٹ پر لڑیںگے؟ سہیل وڑائچ نے تہلکہ خیز د

مہنگائی سے عوام پریشان ، حکمران جماعت میں بغاوت۔۔پی ٹی آئی اراکین اسمبلی آئندہ الیکشن کس جماعت کے ٹکٹ پر لڑیںگے؟ سہیل وڑائچ نے تہلکہ خیز د

مزید بارشوں اور بر فباری کی پیشنگوئی، متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا

مزید بارشوں اور بر فباری کی پیشنگوئی، متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا

وہ میرا سب کچھ تھا، بھارتی اداکارہ ورون دھون شدید غم سے نڈھال ، جذباتی پوسٹ شئیر کردی

وہ میرا سب کچھ تھا، بھارتی اداکارہ ورون دھون شدید غم سے نڈھال ، جذباتی پوسٹ شئیر کردی

اسرائیل کیساتھ ترکی کے تعلقات بحال، ترک صدر نے بھی مسلم امہ کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

اسرائیل کیساتھ ترکی کے تعلقات بحال، ترک صدر نے بھی مسلم امہ کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

فیول ایڈجسٹمنٹ کی ساری رقم صارفین کو واپس کریں، نیپرانے ہدایت نامہ جاری کر دیا

فیول ایڈجسٹمنٹ کی ساری رقم صارفین کو واپس کریں، نیپرانے ہدایت نامہ جاری کر دیا

لاہور دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ۔۔۔ 20زخمی ،کتنوں کی حالت تشویشناک ہے؟ جانیے تفصیل

لاہور دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ۔۔۔ 20زخمی ،کتنوں کی حالت تشویشناک ہے؟ جانیے تفصیل

ایکسچینج کمپنیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ،ڈالر 200روپے سے بھی اوپر جانے کا امکان

ایکسچینج کمپنیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ،ڈالر 200روپے سے بھی اوپر جانے کا امکان

سردی کی نئی لہر آگئی ، تیز سائبیرین ہوائوں کا امکان ، شہریوں کیلئے الرٹ جاری کر دیا گیا

سردی کی نئی لہر آگئی ، تیز سائبیرین ہوائوں کا امکان ، شہریوں کیلئے الرٹ جاری کر دیا گیا

کورونا وائرس کا پھیلائو، سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کیلئے نئے احکامات جاری کر دیئے گئے

کورونا وائرس کا پھیلائو، سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کیلئے نئے احکامات جاری کر دیئے گئے

کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کی شادی ، کونسی اہم حکومتی شخصیت بھی پہنچ گئی؟ تصویر دیکھ کر ہر کوئی حیران

کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کی شادی ، کونسی اہم حکومتی شخصیت بھی پہنچ گئی؟ تصویر دیکھ کر ہر کوئی حیران