06:24 pm
شہباز شریف نے سارا معاملہ مریم نواز پر اور مریم نے سارا معاملہ کس کے سر تھوپ دیا ؟ بڑی خبر

شہباز شریف نے سارا معاملہ مریم نواز پر اور مریم نے سارا معاملہ کس کے سر تھوپ دیا ؟ بڑی خبر

06:24 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے نے جج ارشد ملک کی ویڈیو سکینڈل پر رپورٹ تیار کر لی ہے۔میڈیا رپورٹس میں اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے کی انکوائری ٹیم نے ن لیگ کے رہنما شہبازشریف اور مریم نواز سے اس حوالے سے تفتیش کی۔شہباز شریف نے تفتیش کے دوران سارا معاملہ مریم نواز پر ڈال دیا۔جب کہ مریم نواز نے سارا معاملہ ناصر بٹ پر ڈال دیا۔ مریم نواز نے دوران تفتیش بتایا کہ جج ارشد ملک کی ویڈیو ناصر بٹ نے بنائی۔جج کی ویڈیو بنانے میں میرا کوئی کردار نہیں،ذرائع کے مطابق ویڈیو کی انکوائری تاحال مکمل نہیں ہوئی
اس حوالے سے مزید تفتیش ابھی بھی جاری ہے۔خیال رہے کچھ روز قبل مریم نواز جج ارشد ملک کی ایک ویڈیو سامنے لائی تھی جس کے بعد ہنگامہ برپا ہو گیا تھا۔ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے دھماکہ خیز پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کے پاس ایک ویڈیو موجود ہے جس میں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک یہ کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنس میں دباو کے تحت فیصلہ دیا۔مریم نواز کے اس دعوے کے بعد جج ارشد ملک نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے ان الزامات کی تردید کی، اور شریف خاندان پر جوابی الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان نے انہیں ان کے حق میں فیصلہ دینے کیلئے بلیک میل کرنے کی کوشش کی، انہیں رشوت دینے کی کوشش کی۔ جبکہ اس کے بعد مریم نوازاحتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ایک اور ویڈیو سامنے لے آئی تھیں۔ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مریم نواز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر خود اپنی سرکاری گاڑی میں آتے ہیں اور رہنما ن لیگ ناصر بٹ کا استقبال کرتے ہیں۔ پھر ناصر بٹ جج صاحب کے پیچھے چل پڑتے ہوئے اور بعد میں جج صاحب کی رہائش گاہ میں داخل ہوتے ہیں۔ پھر جج صاحب کی رہائش گاہ میں دونوں کی ملاقات بھی ہوتی ہے۔ جب کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی قابل اعتراض و یڈیو بنانے پر 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ کہ جج ارشد ملک کی وزارت قانون کے ذ ریعے ڈی جی ایف آئی اے کی درخواست پر دائر مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ 2002ء سے 2003ء کے درمیان ملتان میں بطور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعینات تھے۔ میاں طارق نے انہیں ورغلا کر نشہ آور چیزکھلائی اور ن کی خفیہ ویڈیو بنا لی پھر اس میں رد و بدل کر کے غیر اخلاقی ویڈیو بنا ڈالی۔ غیر اخلاقی ویڈیو ن لیگ کے رہنما میاں رضا کو فروخت کی گئی۔پھر ویڈیو کی بنیاد پر ہی ناصر بٹ، ناصر جنجوعہ ، خرم یوسف اور دیگر نے دباؤ ڈالنا شروع کیا کہ نواز شریف کی مدد کریں اور ان کی مرضی کا بولیں۔جج ارشد ملک نے مریم نواز اور شہباز شریف کے خلاف بھی کاروائی کی درخواست کی اور کہا کہ ان افراد نے ٹیمپرڈ ویڈیو چلائی اور اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔ جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو سامنے لانے پر مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق جج ارشد ملک کی شکایت پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ نے الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔مقدمے میں مریم نواز،شہبازشریف، شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف ، عظمیٰ بخاری، پرویز رشید، احسن اقبال و دیگر کو نامزد کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

بنی گالہ پر چھاپوں کو جواب۔۔ جاتی امرا لیگی قیادت کےگھروں پر چھاپے مارنے کی تیاریاں مکمل ۔۔ تحریک انصاف کے بڑا اعلان کردیا

بنی گالہ پر چھاپوں کو جواب۔۔ جاتی امرا لیگی قیادت کےگھروں پر چھاپے مارنے کی تیاریاں مکمل ۔۔ تحریک انصاف کے بڑا اعلان کردیا

پاکستان کا وہ شہر جہاں 20کلو آٹے کا تھیلا 2000روپے تک پہنچ گیا

پاکستان کا وہ شہر جہاں 20کلو آٹے کا تھیلا 2000روپے تک پہنچ گیا

اگر 48 گھنٹوں میںسوات کے حالات کنٹرول نہ ہوئے تو۔۔۔سابق وزیراطلاعات مراد سعید نے بڑاالٹی میٹم دیدیا

اگر 48 گھنٹوں میںسوات کے حالات کنٹرول نہ ہوئے تو۔۔۔سابق وزیراطلاعات مراد سعید نے بڑاالٹی میٹم دیدیا

عمران خان کےکاغذات نامزدگی جمع، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک امیدوار 9 حلقوں سے انتخاب لڑےگا

عمران خان کےکاغذات نامزدگی جمع، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک امیدوار 9 حلقوں سے انتخاب لڑےگا

گڑھے میں پھنسی مسافر بس پر ٹریلر اُلٹ گیا، کتنے افراد جاں بحق ہوگئے ،پنجاب کے بڑے شہر سےانتہائی افسوسناک خبرآگئی

گڑھے میں پھنسی مسافر بس پر ٹریلر اُلٹ گیا، کتنے افراد جاں بحق ہوگئے ،پنجاب کے بڑے شہر سےانتہائی افسوسناک خبرآگئی

یہ مسجد کے ساتھ والے گھر میں رہتے تھے ۔۔ اسلام سے لوگوں کی زندگیاں بدلنے والے اسرار احمد ڈاکٹر بننے کی بجائے عالم دین کیسے بن گئے؟

یہ مسجد کے ساتھ والے گھر میں رہتے تھے ۔۔ اسلام سے لوگوں کی زندگیاں بدلنے والے اسرار احمد ڈاکٹر بننے کی بجائے عالم دین کیسے بن گئے؟

حقیقی آزادی جلسہ۔۔ عمران خان آج کیا  بڑا اعلان کرنےوالے ہیں ، وقت سے پہلے ہی بڑی خبر سامنے آگئی

حقیقی آزادی جلسہ۔۔ عمران خان آج کیا بڑا اعلان کرنےوالے ہیں ، وقت سے پہلے ہی بڑی خبر سامنے آگئی

چور زیرِ زمین دفن ہو گیا، بینک لوٹنے کا ارادہ کرنے والا ملزم الٹا خود ہی کیسے سرنگ میں پھنس گیا؟

چور زیرِ زمین دفن ہو گیا، بینک لوٹنے کا ارادہ کرنے والا ملزم الٹا خود ہی کیسے سرنگ میں پھنس گیا؟

پی ٹی آئی نے جس لابنگ فرم کی خدمات لیں، وہ پاکستان کی نیوکلیئرٹیکنالوجی کی مخالف ہے،وفاقی وزیرمصدق ملک نے بڑدعویٰ کردیا

پی ٹی آئی نے جس لابنگ فرم کی خدمات لیں، وہ پاکستان کی نیوکلیئرٹیکنالوجی کی مخالف ہے،وفاقی وزیرمصدق ملک نے بڑدعویٰ کردیا

وسیم اور وقار لیجنڈ لیکن آصف سے بہتر کوئی بائولر نہیں،قومی ٹیم کے فاسٹ بائولرنے حیران کن بات کہہ دی

وسیم اور وقار لیجنڈ لیکن آصف سے بہتر کوئی بائولر نہیں،قومی ٹیم کے فاسٹ بائولرنے حیران کن بات کہہ دی

فارن فنڈنگ کیس،قاسم سوری ایف آئی اے کے نوٹسز کے خلاف بڑااقدام اٹھالیا

فارن فنڈنگ کیس،قاسم سوری ایف آئی اے کے نوٹسز کے خلاف بڑااقدام اٹھالیا

این اے 245 ، جے یو آئی کا امیدوار کس کے حق میں دستبردارہوگیا،شہرقائد سے بڑی خبرآگئی

این اے 245 ، جے یو آئی کا امیدوار کس کے حق میں دستبردارہوگیا،شہرقائد سے بڑی خبرآگئی

کم وقت میں انہوں نے بہت مقبولیت حاصل کی ۔۔ نیلے کپڑوں میں موجود مسکراتی یہ بچی آج کی کونسی مشہور شخصیت ہے؟

کم وقت میں انہوں نے بہت مقبولیت حاصل کی ۔۔ نیلے کپڑوں میں موجود مسکراتی یہ بچی آج کی کونسی مشہور شخصیت ہے؟

شمالی وزیرستان میں بم دھماکا،کتنے افرادجاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

شمالی وزیرستان میں بم دھماکا،کتنے افرادجاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی