03:14 pm
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، فضل الرحمان نے فیصلے کی حمایت کردی

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، فضل الرحمان نے فیصلے کی حمایت کردی

03:14 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، سرکاری ملازمین کو توسیع ملتی رہتی ہے، ماضی میں توسیع ملتی رہی، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کو سیاست سے الگ رکھا جائے۔وہ آج یہاں اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کے بعدحزب اختلاف کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔ہم کشمیریوں کو یقین دلاتے ہیں کہ آپ کا اور ہمارا زخم مشترکہ ہے، اس اعتبار سے تمام جماعتوں نے اس پر اتفاق کیا ہے کہ ہم اسلام آباد متفقہ طور پر آئیں گے اور حکومت کے خاتمے کیلئے آخری کیل ٹھونکیں گے۔ہم نے رہبر کمیٹی کو کہا ہے کہ ایک ہفتے میں چارٹرڈ آف ڈیمانڈ تیار کرلیں،
تاکہ ہم جب اسلام آباد آئے توساری جماعتوں کا متفقہ چارٹرڈ ہمارے سامنے ہو۔ہم نے طے کیا ہے کہ اپوزیشن کی رہبرکمیٹی کا اجلاس26 اگست کوہوگا، 29 اگست کو پھر دوبارہ سربراہی اجلاس ہو۔تاکہ چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پر مشترکہ طور پر لائحہ عمل بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ قوم کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں حزب اختلاف نے تحریک کیلئے اکٹھے ہوکر چلنے پر اتفاق کیا ہے۔ اب یہ تحریک جابر اور ظالم حکمرانوں کے خاتمے پر ہی ختم ہوگی۔مولانا فضل الرحمان نے ایک سوال پر کہا کہ شہبازشریف اور بلاول بھٹو اے پی سی میں کیوں نہیں آئے، ہمیں معلو م ہے، ان کے نہ آنے کو ایشوبنانایہ بوکھلاہٹ ہے۔ان کی جماعتوں کے رہنماء پورے مینڈیٹ کے ساتھ آئے ہیں ۔ وہ اجلاس میں نہیں تھے تب بھی اجلاس میں موجود تھے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جب تک میں کشمیر کمیٹی کا چیئرمین تھا کسی کو جرات نہیں ہوئی آرٹیکل 370ختم کرنے جبکہ اب کردیا گیا ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، سرکاری ملازمین کو توسیع ملتی رہتی ہے، ماضی میں توسیع ملتی رہی،آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کو سیاست سے الگ رکھا جائے۔

تازہ ترین خبریں

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

جیل ٹرائل  حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے  درخواست دائرکردی

جیل ٹرائل حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست دائرکردی

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل  میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع