04:34 pm
راولپنڈی سے گرفتار ملزم قاسم کی جانب سے 45خواتین کوزیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف

راولپنڈی سے گرفتار ملزم قاسم کی جانب سے 45خواتین کوزیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف

04:34 pm

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)طالبہ ریپ ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی جس نے اپنی ابتدائی رپورٹ تحقیقاتی رپورٹ مرتب کرتے ہوئے 10 خواتین کے ساتھ ریپ کی تصدیق کردی۔راولپنڈی میں 45 خواتین سمیت ایم ایس سی کی طالبہ کے ساتھ ریپ اور اس کے ویڈیو اسکینڈل کیس کی تفتیش کو موثر بنانے کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی۔
اس 5 رکن تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) انوسٹی گیشن محمد فیصل کامران کر رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) راول آصف مسعود، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) سٹی فیصل سلیم، اے ایس پی وارث خان سرکل آمنہ بیگ اور سب انسپکٹر خالدہ شامل ہیں۔پانچ رکنی اس جے آئی ٹی نے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ بھی پیش کردی جس کے مطابق 10 خواتین کے ریپ کی تصدیق کردی گئی ہے جس کے وڈیو ثبوت بھی حاصل کرلیے گئے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں حاصل ہونے والے شواہد ملزم قاسم کے موبائل فون سے حاصل کیے گئے ہیں۔ملزم قاسم نے علامہ اقبال یونیورسٹی سے تاریخ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی تھی۔پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم قاسم اور اس کی بیوی کے بین الاقوامی گینگز سے رابطے تاحال نہیں مل سکے۔ملزم 2004 سے مختلف ویب سائٹس چلاتا رہا ہے اور سال 2016 سے بیروزگار ہے، تاہم بعد ازاں ملزم اور اس کی بیوی مل کر جرائم میں ملوث رہے۔طریقہ واردات سے متعلق ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم قاسم کی بیوی معصوم لڑکیوں سے پہلے دوستی کرتی تھی اور پھر انہیں کسی نامعلوم مقام پر لے جاکر ریپ کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔ادھر پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کرنے اور اس کی بندش کے لیے اسٹیٹ بینک کو مراسلہ لکھ دیا گیا ہے۔ملزم کے ایک اکاؤنٹ میں اس وقت صرف ڈھائی ہزار روپے موجودہ ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو تاحال تفتیش میں شامل نہیں کیا گیا۔حراست میں لیے جانے کے بعد ملزمہ کنول نے اپنی ضمانت کی درخواست بھی دائر کردی ہے، جس کی سماعت علاقہ مجسٹریٹ کریں گے۔درخواست گزار سنبل نے سی پی او کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ کیس کے تفتیشی افسر ملزم قاسم کا اے ٹی ایم کارڈ استعمال کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 45 لڑکیوں کو اغوا کر کے انہیں ریپ کا نشانہ بنانے والے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔سی پی او فیصل رانا کے مطابق ملزم اور ملزمہ نے اعتراف کیا ہے کہ وہ لڑکیوں کی ویڈیو بنا کر انہیں بھاری معاوضے کے تحت پورن ویب سائٹس کو فروخت کرتے تھے۔

تازہ ترین خبریں

جنرل باجوہ نے مجھے کہا کہ ہم چار جرنیل پی ٹی آئی پر قربان ہوگئے،عاصمہ شیرازی کے دعوے پرسوشل میڈیاصارفین نے کیاکہا؟جانیں

جنرل باجوہ نے مجھے کہا کہ ہم چار جرنیل پی ٹی آئی پر قربان ہوگئے،عاصمہ شیرازی کے دعوے پرسوشل میڈیاصارفین نے کیاکہا؟جانیں

روپےکے دن گئے، اب صرف ڈیجیٹل کرنسی چلےگی،حکومت کا بڑا اعلان،

روپےکے دن گئے، اب صرف ڈیجیٹل کرنسی چلےگی،حکومت کا بڑا اعلان،

سونے کی فی تولہ قیمت میں حیر ن کن تبدیلی،سستاہوایامہنگا۔۔تفصیلات جانیں اس خبرمیں

سونے کی فی تولہ قیمت میں حیر ن کن تبدیلی،سستاہوایامہنگا۔۔تفصیلات جانیں اس خبرمیں

میرے بیٹے پیارے ہیں کیونکہ میں اصلی گھی والی روٹی کھاتی ہوں۔۔ کرینہ کپور نے روٹی پر گھی لگا کر کھانے کے کون سے حیرت انگیز فائدے بتائے؟

میرے بیٹے پیارے ہیں کیونکہ میں اصلی گھی والی روٹی کھاتی ہوں۔۔ کرینہ کپور نے روٹی پر گھی لگا کر کھانے کے کون سے حیرت انگیز فائدے بتائے؟

ایک وقت میں 60 روٹیاں کھالیتا ہوں ۔۔ جانیں اس شخص کے زیادہ کھانا کھانے کی وجہ سے بہنیں اسے اپنے گھر نہیں بلاتیں

ایک وقت میں 60 روٹیاں کھالیتا ہوں ۔۔ جانیں اس شخص کے زیادہ کھانا کھانے کی وجہ سے بہنیں اسے اپنے گھر نہیں بلاتیں

عام انتخابات،الیکشن کمیشن کےلیے کتنے ارب روپے کی گرانٹ منظور ہوگئی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

عام انتخابات،الیکشن کمیشن کےلیے کتنے ارب روپے کی گرانٹ منظور ہوگئی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

علاقے میں مسجد بنوائی، ابو کے اسکول میں ہی پڑھائی کی ۔۔ آرمی چیف عاصم منیر کا چھوٹا سا گھر کیسا دکھتا ہے؟

علاقے میں مسجد بنوائی، ابو کے اسکول میں ہی پڑھائی کی ۔۔ آرمی چیف عاصم منیر کا چھوٹا سا گھر کیسا دکھتا ہے؟

معروف پاکستانی اداکارہ کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سے مبارکبادوں کاسلسلہ جاری

معروف پاکستانی اداکارہ کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سے مبارکبادوں کاسلسلہ جاری

معروف بھارتی ہدایتکار کا بالی وُڈ سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف؛ بھارت میں نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا

معروف بھارتی ہدایتکار کا بالی وُڈ سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف؛ بھارت میں نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا

تصویر میں سے اپنا پسندیدہ کیک منتخب کرکے اپنی شخصیت سے متعلق اہم راز جانیں

تصویر میں سے اپنا پسندیدہ کیک منتخب کرکے اپنی شخصیت سے متعلق اہم راز جانیں

گاڑی پر انجیکشن اور گولیاں سجا کر بارات لے جائیں گے۔۔ ڈاکٹر دولہا کی عجیب و غریب کار ! ویڈیو وائرل

گاڑی پر انجیکشن اور گولیاں سجا کر بارات لے جائیں گے۔۔ ڈاکٹر دولہا کی عجیب و غریب کار ! ویڈیو وائرل

کمان کی تبدیلی لیکن اس وقت سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کہاں تھے؟

کمان کی تبدیلی لیکن اس وقت سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کہاں تھے؟

ان کی پوری فیملی عجیب حرکتیں کرتی ہے ۔۔ جویریہ سعود کی بیٹی جنت کی بھنویں چھیدوانے کی ویڈیو پر صارفین غصہ ہوگئے

ان کی پوری فیملی عجیب حرکتیں کرتی ہے ۔۔ جویریہ سعود کی بیٹی جنت کی بھنویں چھیدوانے کی ویڈیو پر صارفین غصہ ہوگئے

’گورنرراج لگ سکتا ہے نہ ہی تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے‘

’گورنرراج لگ سکتا ہے نہ ہی تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے‘