06:39 pm
جب باجوہ آتاہے تو چیخیں آتی ہیں،جب باجوہ دوبارہ آتاہے توزیادہ چیخیں آتی ہیں، ارم عظیم فاروقی کا ٹویٹ

جب باجوہ آتاہے تو چیخیں آتی ہیں،جب باجوہ دوبارہ آتاہے توزیادہ چیخیں آتی ہیں، ارم عظیم فاروقی کا ٹویٹ

06:39 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کردی۔وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کی کیمسٹری سے سب ہی بخوبی واقف ہیں۔جس کا ذکر عالمی میڈیا بھی کرتا ہے۔اُسی دور میں احتساب کا عمل بھی جاری رہا اور پاکستان کو خارجہ محاذ پر بھی کئی کامیابیاں ملی۔ کوئی بھی معاملہ ہو پاک فوج اور حکومت ایک پیج پر نظر آئی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کو ملازمت میں توسیع ملنے کے بعد مختلف سیاستدان اس پر تبصرہ کر رہے ہیں تاہم ایم کیو ایم کی رہنما ارم عظیم فاروقی نے سب سے دلچسپ تبصرہ کیا۔جب باجوہ آتاہے تو چیخیں آتی ہے جب باجوہ دوبارہ آتاہے توزیادہ چیخیں آتی ہیں۔ اس ٹویٹ میں ارم عظیم فاروقی نے اپوزیشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب احتساب کا عمل جاری رہے گا گا اور اپوزیشن کی چیزیں اور نکلیں گی۔ خیال رہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتملازمت میں تین سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ مزید تین سال کے لیے آرمی چیف کے عہدے پر مقرر رہیں گے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر 2019ء کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے تھے لیکن اب ان کی مدت ملازمت میں مزید تین سال کی توسیع کر دی گئی ہے جس کے تحت جنرل قمر جاوید باجوہ نومبر 2022ء تک چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ اس سے پہلے ہمیشہ کہا جاتا رہا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع نہیں کی جائے گی اور وہ ریٹائر ہو جائیں گے۔آرمی چیف کا موقف تھا کہ فوج ایک پروفیشنل ادارہ ہے، اس کا نظام قوائد کے مطابق ہی چلنا چاہیئے۔ تاہم پھر 15 روز قبل ان کی اہلیہ نے انہیں اپنا فیصلہ تبدیل کرنے کیلئے راضی کیا۔

تازہ ترین خبریں