06:51 pm
تحریک انصاف حکومت نے ذاتی گھر،گاڑی اور موٹرسائیکل خریدنا نہایت ہی آسان بنا دیا

تحریک انصاف حکومت نے ذاتی گھر،گاڑی اور موٹرسائیکل خریدنا نہایت ہی آسان بنا دیا

06:51 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف حکومت نے ذاتی گھر،گاڑی اور موٹرسائیکل خریدنا نہایت ہی آسان بنا دیا ۔۔۔خیبرپختونخواہ کےسرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری ہے کہ انہیں بلا سود قرضوں کی فراہمی کی منظوری دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے لیے بلاسود قرضے دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ سرکاری ملازمین کو بلاسود قرضے گھر،گاڑی اور موٹرسائیکل خریدنے کے لیے فراہم کیےجائیں گے ۔ حکومتی دستاویز کے مطابق گریڈ 1 سے17 تک کے ملازمین قرضے لینے کے اہل ہوں گے۔
کم سے کم 5 سال اور زیادہ سے زیادہ 10 سال مدت ملازمت والے قرض حاصل کر سکیں گے۔ یاد رہے کہ رواں برس جون میں خیبرپختونخوا حکومت نے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت ریٹائرمنٹ کی عمر میں تین سال کا اضافہ کرے گی، جس کے بعد سرکاری ملازمین 60 کے بجائے 63 برس میں ملازمت سے سبکدوش ہوں گے۔ فیصلہ ریٹائڑد سرکاری ملازمین کے پنشن اخراجات میں مسلسل اضافے کے پیش نظر کیا گیا تھا ، ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے سے حکومت پر پنشن کی مد میں پڑنے والا بوجھ کم ہو گا۔ صوبائی اسمبلی میں ریٹائرمنٹ سے متعلق بل منظور ہونے کے بعد اس فیصلے کا اطلاق بھی کر دیا گیا ۔ جس کے تحت سرکاری ملازمین 63 سال کی عمر میں ریٹائر ہوں گے، اس فیصلے سے خزانے کو 70 سے 80ارب روپے کی بچت ہوگی جبکہ مزید 40 ہزار لوگوں کو روزگار فراہم کیا جا سکے گا۔ حکومت کا موقف تھا کہ اس فیصلے سے خزانے کو 70 سے 80 ارب روپے کی بچت ہوگی جس سے مزید 40 ہزارلوگوں کو روزگارفراہم کیا جا سکے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ریٹائرمنٹ کی صورت میں سرکاری ملازمین کے پنشن اوردیگرفنڈزسے متعلق واجبات ختم نہیں بلکہ تین سال کے لیے مؤخرہوں گے اورتین سال بعد مزید انکریمنٹس اور تنخواہوں میں اضافے کے باعث ان واجبات میں مزید اضافہ ہوگا ۔

تازہ ترین خبریں

سری لنکن حکومت کی معاشی بحران سے نکلنے کی کوششیں رنگ لے آئیں

سری لنکن حکومت کی معاشی بحران سے نکلنے کی کوششیں رنگ لے آئیں

اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

نوجوانوں کی نمائندگی کوئی کھلاڑی نہیں میں کروں گا، بلاول بھٹو

نوجوانوں کی نمائندگی کوئی کھلاڑی نہیں میں کروں گا، بلاول بھٹو

پرویز الہیٰ کی گاڑی عدالت آتے ہوئے حادثے کا شکار

پرویز الہیٰ کی گاڑی عدالت آتے ہوئے حادثے کا شکار

2024 نصف دنیا کیلیے انتخابات  کا سال،دنیا میں کیا بڑی تبدیلیاں  آنیوالی ہیں ؟

2024 نصف دنیا کیلیے انتخابات کا سال،دنیا میں کیا بڑی تبدیلیاں آنیوالی ہیں ؟

سکولوں میں 22دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

سکولوں میں 22دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

پی ٹی آئی نے مقدمات اور گرفتاریوں پر چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

پی ٹی آئی نے مقدمات اور گرفتاریوں پر چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

عمران خان کے بغیر پی ٹی آئی کچھ نہیں ،لطیف کھوسہ

عمران خان کے بغیر پی ٹی آئی کچھ نہیں ،لطیف کھوسہ

بشریٰ بی بی اور عمران خان کی بہنوں کے اختلافات سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آگئی

بشریٰ بی بی اور عمران خان کی بہنوں کے اختلافات سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آگئی

چین کا پاکستان کوبڑا تحفہ،اب پاکستان بھی آسمانی بجلی گرنے  کی بروقت پیشگوئی کر سکےگا

چین کا پاکستان کوبڑا تحفہ،اب پاکستان بھی آسمانی بجلی گرنے کی بروقت پیشگوئی کر سکےگا

عا م انتخا با ت ، الیکشن کمیشن آج حلقہ بندیوں کی اشاعت کر  ئیگا

عا م انتخا با ت ، الیکشن کمیشن آج حلقہ بندیوں کی اشاعت کر ئیگا

جنوبی پنجاب ، بجلی چوروں کیخلاف  کارروائیاں تیز11 کنکشنز منقطع،112 مقدمات درج

جنوبی پنجاب ، بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں تیز11 کنکشنز منقطع،112 مقدمات درج

توہین الیکشن کمیشن کیس ،عمران خان پر فرد جرم عا ئد نہ ہو سکی

توہین الیکشن کمیشن کیس ،عمران خان پر فرد جرم عا ئد نہ ہو سکی

لاہور میں گزشتہ رات بارش سے فضائی آلودگی میں معمولی کمی

لاہور میں گزشتہ رات بارش سے فضائی آلودگی میں معمولی کمی