06:55 pm
لائن آف کنٹرول پر بھارتی شرانگیزی، پاک فوج نے مزید فوجی دستے تعینات کرنے کا اعلان کردیا

لائن آف کنٹرول پر بھارتی شرانگیزی، پاک فوج نے مزید فوجی دستے تعینات کرنے کا اعلان کردیا

06:55 pm

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سرحد پر پاک فوج کے مزید دستے تعینات کرنے کا اعلان، لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر حالیہ کشیدگی کے بعد فوجی دستوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان لائن آف کنٹرول پر کئی روز سے شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ گزشتہ کچھ روز کے دوران لائن آف کنٹرول پر ہونے والی شدید جھڑپوں کے دوران پاک فوج کے 4 جوان جبکہ بھارتی فوج کے متعدد فوجی جہنم واصل ہوئے۔ان جھڑپوں کے دوران کئی شہری بھی نشانہ بن کر شہید ہوئے۔ گزشتہ روز بھارت کی جانب سے پاکستانی
علاقوں پر اینٹی ٹینک گائڈڈ میزائلوں سے بھی حملہ کیا گیا۔ ان تمام صورتحال میں ڈی جی ایم او کے حوالے سے اہم تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ ڈی جی ایم او نے بتایا ہے کہ پاک فوج کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔بتایا گیا ہے کہ کشیدہ حالات کے پیش نظر پاک فوج مکمل طور پر الرٹ ہے۔ سرحد پر پاک فوج کے دستوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ پاک فوج سرحد پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ واضح رہے کہ 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خود مختار حیثیت ختم کیے جانے کے بعد سے مسلسل اس خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ جنگی جنون میں مبتلا شدت پسند نریندر مودی پورے خطے کا جنگ میں دھکیل سکتا ہے۔ مودی پاکستان کیخلاف جنگ چھیڑنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔ جبکہ بھارتی حکومت کے وزراء کے بیانات بھی ان خدشات کو درست ثابت کر رہے ہیں۔ بھارتی وزراء تو پاکستان پر ایٹمی حملے تک کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔ ایسے میں پاکستان بھی اپنے دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔

تازہ ترین خبریں

سری لنکن حکومت کی معاشی بحران سے نکلنے کی کوششیں رنگ لے آئیں

سری لنکن حکومت کی معاشی بحران سے نکلنے کی کوششیں رنگ لے آئیں

اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

نوجوانوں کی نمائندگی کوئی کھلاڑی نہیں میں کروں گا، بلاول بھٹو

نوجوانوں کی نمائندگی کوئی کھلاڑی نہیں میں کروں گا، بلاول بھٹو

پرویز الہیٰ کی گاڑی عدالت آتے ہوئے حادثے کا شکار

پرویز الہیٰ کی گاڑی عدالت آتے ہوئے حادثے کا شکار

2024 نصف دنیا کیلیے انتخابات  کا سال،دنیا میں کیا بڑی تبدیلیاں  آنیوالی ہیں ؟

2024 نصف دنیا کیلیے انتخابات کا سال،دنیا میں کیا بڑی تبدیلیاں آنیوالی ہیں ؟

سکولوں میں 22دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

سکولوں میں 22دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

پی ٹی آئی نے مقدمات اور گرفتاریوں پر چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

پی ٹی آئی نے مقدمات اور گرفتاریوں پر چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

عمران خان کے بغیر پی ٹی آئی کچھ نہیں ،لطیف کھوسہ

عمران خان کے بغیر پی ٹی آئی کچھ نہیں ،لطیف کھوسہ

بشریٰ بی بی اور عمران خان کی بہنوں کے اختلافات سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آگئی

بشریٰ بی بی اور عمران خان کی بہنوں کے اختلافات سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آگئی

چین کا پاکستان کوبڑا تحفہ،اب پاکستان بھی آسمانی بجلی گرنے  کی بروقت پیشگوئی کر سکےگا

چین کا پاکستان کوبڑا تحفہ،اب پاکستان بھی آسمانی بجلی گرنے کی بروقت پیشگوئی کر سکےگا

عا م انتخا با ت ، الیکشن کمیشن آج حلقہ بندیوں کی اشاعت کر  ئیگا

عا م انتخا با ت ، الیکشن کمیشن آج حلقہ بندیوں کی اشاعت کر ئیگا

جنوبی پنجاب ، بجلی چوروں کیخلاف  کارروائیاں تیز11 کنکشنز منقطع،112 مقدمات درج

جنوبی پنجاب ، بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں تیز11 کنکشنز منقطع،112 مقدمات درج

توہین الیکشن کمیشن کیس ،عمران خان پر فرد جرم عا ئد نہ ہو سکی

توہین الیکشن کمیشن کیس ،عمران خان پر فرد جرم عا ئد نہ ہو سکی

لاہور میں گزشتہ رات بارش سے فضائی آلودگی میں معمولی کمی

لاہور میں گزشتہ رات بارش سے فضائی آلودگی میں معمولی کمی