07:56 pm
عمران خان کو مجھے فاشسٹ اور نسل پرست جیسے ناموں سے نہیں پکارنا چاہیئے تھا

عمران خان کو مجھے فاشسٹ اور نسل پرست جیسے ناموں سے نہیں پکارنا چاہیئے تھا

07:56 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم کے مابین ہونے والے ٹیلی فونک رابطے کے بارے میں مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں صحافی عمر قریشی نے کہا کہ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ امریکی صدر سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے عمران خان سے متعلق گلہ کیا اور کہا کہ عمران خان کو مجھے فاشسٹ ، نسل پرست جیسے ناموں سے نہیں پکارنا چاہئیے
کیونکہ یہ خطے کے امن و استحکام کے لیے مناسب نہیں ہے۔انہوں نے بھارتی وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان کا یہ سب کہنا خطے کے امن و استحکام کے لیے ٹھیک نہیں ہے تو کیا مقبوضہ کشمیر سے متعلق آرٹیکل 370 کا خاتمہ خطے کے امن و استحکام کے لیے تھا ؟خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لیے ایک مرتبہ پھر سے متحرک ہوگئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ امریکی صدر نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر کشیدگی کم کرنے پر زور دیا جس کے بعد انہوں نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے بھارتی وزیراعظم سے ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا ۔ وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وادی کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں کرفیو فوری ختم کروایا جائے اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور یو این مبصر مشن بھجوائے جائیں تاکہ وادی میں اصل صورتحال کو دنیا کے سامنے لایا جا سکے۔انہوں نے کشمیر کے معاملے پر کردار ادا کرنے پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ بھی ادا کیا۔


تازہ ترین خبریں

سائنسدان2 ہزار  سال پرانی  نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

سائنسدان2 ہزار سال پرانی نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

شیخ رشیدکی درخواست ضمانت مستردکردی گئی

شیخ رشیدکی درخواست ضمانت مستردکردی گئی

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان   حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا   اجلاس آج  ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

ترکیہ   میں زلزے  نے تباہی مچا دی ،  سات روزہ سوگ کا اعلان

ترکیہ میں زلزے نے تباہی مچا دی ، سات روزہ سوگ کا اعلان

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتیں 1300 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتیں 1300 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

اے پی سی کیلئے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا، فواد چوہدری

اے پی سی کیلئے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا، فواد چوہدری

مشکل وقت میں  درکار  انسانی امداد پیش کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان  کا  ترکیہ ،شام زلزلے پر افسوس کا اظہار

مشکل وقت میں  درکار  انسانی امداد پیش کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان  کا  ترکیہ ،شام زلزلے پر افسوس کا اظہار

کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ،7 کی بجائے 9فروری کو ہوگئی

کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ،7 کی بجائے 9فروری کو ہوگئی