08:44 am
پاکستان کو سمندر کے ذریعے بھارت کو تیل کی سپلائی کا راستہ بند اور بھارتی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر فضائی حملہ کرنے کا مشورہ ردیدیا گیا

پاکستان کو سمندر کے ذریعے بھارت کو تیل کی سپلائی کا راستہ بند اور بھارتی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر فضائی حملہ کرنے کا مشورہ ردیدیا گیا

08:44 am

اسلامآباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سمندر کے ذریعے بھارت کو تیل کی سپلائی کا راستہ بند کر دے، دفاعی تجزیہ کار زید حامد کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں نافذ کرفیو کے خاتمے کیلئے کچھ بھی کرنا ہوگا، ہمیں جارح حکمت عملی اپنانا ہوگی اور سری نگر میں بھارتی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر فضائی حملے سے بھی گریز نہیں کرنا چاہیئے۔ تفصیلات کے مطابق دفاعی تجزیہ کار زید حامد کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ہر صورت مقبوضہ کشمیر میں نافذ ظالمانہ کرفیو کے خاتمے کیلئے کوئی عملی قدم اٹھانا ہوگا
۔ اس حوالے سے زید حامد کی جانب سے ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے: زید حامد کہتے ہیں کہ پاکستان کو بھارت کو سبق سکھانے کیلئے جارح حکمت عملی اپنا ہوگی۔ پاکستان کو سمندر کے ذریعے بھارت کو کی جانے والی تیل کی سپلائی کا راستہ بند کر دینا چاہیئے۔ جبکہ پاکستان کو مزید ہمت دکھانی چاہیئے اور سری نگر میں واقع بھارتی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر فضائی حملہ کرنے سے بھی دریغ نہیں کرنا چاہیئے۔ واضح رہے کہ بھارت کی مودی سرکار نے 5 اگست سے مقبوضہ کشمیر پر ظالمانہ کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔ کرفیو کے نفاذ کے باعث مقبوضہ کشمیر میں خوراک کی بدترین قلت پیدا ہو چکی ہے۔ جبکہ لوگوں کو علاج معالجے کی سہولیات سے بھی محروم کر دیا گیا ہے۔ ایسے میں دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارت سے کرفیو کے خاتمے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی نریندر مودی کو مقبوضہ کشمیر میں نافذ کرفیو ختم کرنے کی تلقین کی ہے۔

تازہ ترین خبریں