02:13 pm
 پاکستان بھارت کو ایک بار نہیں بلکہ کئی بار نیست نابود کرسکتا ہے، دفاعی تجزیہ کار

پاکستان بھارت کو ایک بار نہیں بلکہ کئی بار نیست نابود کرسکتا ہے، دفاعی تجزیہ کار

02:13 pm

فیصل آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر وسابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناءاللہ کا فرانس کی حکومت کے تعاون سے چلنے والے واٹر پروجیکٹس کے فنڈز سے ماہانہ نذرانہ لینے کا انکشاف، محکمہ اینٹی کرپشن کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر قانون نے اپنے عہدے کا غیر قانونی استعمال کرتے ہوئے فائدے اٹھائے جبکہ محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے اس پر مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناءاللہ کا فرانس کی حکومت کے تعاون سے چلنے والے واٹر پروجیکٹس کے فنڈز سے ماہانہ نذرانہ لینے کا انکشاف محکمہ اینٹی کرپشن کی رپورٹ میں ہوا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رانا ثناءاللہ ایم ڈی واسا سے مل کر غیر قانونی کام کرتے رہے ہیں جبکہ ایم ڈی واسا نے قابل افسران منصوبے سے فارغ کئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایم ڈی واسا نے اپنے بیٹے کو غیر قانونی طریقے سے تعیناتی بھی کی، اینٹی کرپشن پنجاب نے معاملے کی تفتیش میں رانا ثناءاللہ کے دو قریبی ساتھیوں کو شامل تفتیش کیا جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات کےلئے کمیٹی بنا دی گئی ہے جو مزید چھان بین کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں