08:55 am
انشااللہ سبز ہلالی پرچم سرینگر میں لہرائے گا، پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

انشااللہ سبز ہلالی پرچم سرینگر میں لہرائے گا، پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

08:55 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انشااللہ سبز ہلالی پرچم سرینگر میں لہرائے گا، پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستان کی جانب سے اعلان کر دیا گیا ۔۔۔وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور محمد علی خان نے کہا ہے کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور انشاء اللہ پاکستان کا سبز ہلالی پرچم سرینگر پہ لہرائے گا ایک دن وہ بھی آئے گا جب ہم غزوہ ہند جیتیں گے نہ صرف سرینگر بلکہ جو ہمارے آبائو اجداد کی جگہ نئی دہلی ہے وہاں پر بھی سبز ہلالی پرچم لہرائیں گے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجر خان سنگھوری کے مقام پر کیپٹن سرور شہید نشان حیدر کی یادگار پر حاضری دی اور وزیراعظم عمران خان کی ویڑن گرین اینڈ کلین پاکستان ’’ پلانٹ فار پاکستان‘‘ کے تحت شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودے لگانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں- نیکی اور صدقہ جاریہ کے علاوہ اردگرد کے ماحول میں خوشگوار تبدیلی آئے گی-

تازہ ترین خبریں