01:49 pm
عمران خان اپوزیشن سے ہاتھ نہیں ملاتے

عمران خان اپوزیشن سے ہاتھ نہیں ملاتے

01:49 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا ہے کہ عمرا ن خان اپوزیشن سے ہاتھ نہیں ملاتے، جیسے اچھوت ہوں،عمران خان کوموجودہ حالات میں اپوزیشن سے ہاتھ ملانا پڑے گا، نوازشریف کسی رکن اسمبلی سے ہاتھ ملاتے توہاتھ پیچھے کوکھینچتے، لیکن خان صاحب نے قصہ ہی ختم کردیا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرا م میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جب اسمبلی میں آتے ہیں تو اپوزیشن رہنماؤں سے آنکھ بھی نہیں ملاتے، بلکہ سیدھے آتے ہیں اور اپنی نشست پر بیٹھ جاتے ہیں، یہ عجیب ہی رویہ ہے، عارف نظامی نے کہا کہ یہ بڑی ستم ظریفی ہے، میں نے شاید ایسا رویہ 80 یا 90ء کی دہائی میں دیکھا ہو،
لیکن اس وقت بھی میاں نوازشریف اور محترمہ بے نظیر بھٹوکے درمیان بات چیت ہوجاتی تھی۔لیکن عجیب تماشا ہے ،جیسے وہ اچھوت ہوں، اور ہاتھ ملانے سے بھی بیماری لگ جائے گی۔عارف نظامی نے کہا کہ اپوزیشن کے ارکان تودور کی بات ،آپ اپنے ارکان سے بھی ہاتھ ملانے میں گریزاں ہیں۔مجھے یاد ہے سابق وزیراعظم نوازشریف سے کوئی رکن اسمبلی ہاتھ ملاتا توہاتھ کو اپنی طرف پیچھے کرلیتے،یعنی تھوڑا سا ہاتھ ملاتے، لیکن وزیراعظم عمران خان نے تویہ نوبت ہی نہیں آنے دی، بلکہ قصہ ہی ختم کردیا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں کام سے زیادہ ہنگامے ہوئے،عمران خان 91 اجلاسوں میں 15بار اور سابق وزیراعظم نوازشریف 99 اجلاسوں میں 7بار آئے، لیکن صدرمملکت عارف علوی 25 اگست کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، وہ اجلاس میں کیا کارکردگی بتائیں گے؟عمران خان اتنا اسمبلی میں نہیں جاتے بلکہ کابینہ کے اجلاس بہت کرتے ہیں، کیونکہ وہاں اپنے وزراء ہوتے ہیں اور خوب تعریفیں کرتے ہیں خوشامدیوں کی تعریفوں سے خان صاحب بھی پھولے نہیں سماتے۔

تازہ ترین خبریں