07:53 am
کشمیری خواتین کرفیو توڑ کر باہر نکل آئیں اور وزیر اعظم عمران خان کے حق میں کیا کہہ ڈالا ؟ وڈیو لنک میں ملاحظہ فرمائیں

کشمیری خواتین کرفیو توڑ کر باہر نکل آئیں اور وزیر اعظم عمران خان کے حق میں کیا کہہ ڈالا ؟ وڈیو لنک میں ملاحظہ فرمائیں

07:53 am

سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ20روز سے بھارت نے کرفیو لگا کر کشمیر میں خون کی جو ہولی کھیلنا شروع کی ہوئی ہے اس پر عالمی ادارے اور ہیومن رائٹس ٹھیکیدار خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیںتاہم اب مقبوضہ کشمیرکی خواتین کرفیو توڑ کر گھروں سے باہر نکل آئی ہیں۔اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں کشمیری خواتین کو بھارتی حکومت کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔کشمیری خواتین نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔
اس موقع پر کشمیری خواتین نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے حق میں بھی نعرے بازی کی اور انہیں اپنا بھائی قرار دے دیا۔کشمیر خواتین مقبوضہ کشمیر کی سڑکوں پر بھارتی فوج کے سامنے "تیرا بھائی میرا بھائی عمران بھائی عمران بھائی " کے نعرے لگاتی رہیں۔یہ ویڈیو آپ کی ملاحظہ کیجئے۔

تازہ ترین خبریں