03:36 pm
سیشن کورٹ نے کیپٹن (ر) صفدر کی عبوری ضمانت منظور کر لی

سیشن کورٹ نے کیپٹن (ر) صفدر کی عبوری ضمانت منظور کر لی

03:36 pm

لاہور (نیوز ڈیسک )عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار پر مارنے کی کوشش میں کیپٹن (ر) صفدر پر مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں انہوں نے درخواست ضمانت دے رکھی تھی۔ آج کیپٹن (ر) صفدر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس پر سیشن کورٹ نے کیپٹن (ر) صفدر کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔خیال رہے کہ مریم نوازکی پیشی کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی اہلکارسےمڈ بھیڑ ہوئی تھی۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدرپر جوڈیشل کمپلیکس میں پولیس اہلکاروں سے ہاتھ پائی کے معاملے پر لاہور پولیس نے مقدم ہ درج کیا تھا ۔ مقدمہ کیپٹن (ر) صفدر سمیت 15 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
یہ مقدمہ ایس ایچ او اسلام پورہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔تھانہ اسلام پورہ پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جس کے بارے میں پولیس حکام نے بتایا کہ کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف دفعہ 353، 186،147 اور 149 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ کیپٹن (ر) صفدر پولیس اہلکاروں سے اُلجھ پڑے، کیپٹن (ر) صفدر نے پولیس اہلکار سے لاٹھی چھین کر مارنے کی کوشش کی۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ لیگی کارکنوں کو مریم نواز کی گاڑی کے آگے سے ہٹنے پر لیگی کارکنوں نے پولیس سے ہاتھ پائی شروع کر دی تھی۔جس کے بعد خیال کیا جا رہا تھا کہ کیپٹن (ر) صفدر کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا ، جس کے بعد مسلم لیگ ن بالخصوصی شریف خاندان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائے گا لیکن کیپٹن (ر) صفدر نے مقدمہ درج ہونے کے بعد سے ہی ضمانت کے لیے درخواست دائر کر رکھی تھی جسے سیشن کورٹ نے منظور کرتے ہوئے پولیس کو کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

پیپلزپارٹی اپوزیشن سے ڈبل گیم کر رہی ہے،وزیرخارجہ

پیپلزپارٹی اپوزیشن سے ڈبل گیم کر رہی ہے،وزیرخارجہ

لندن فلیٹس: نوازشریف نے پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اورقوم سے جھوٹ بولا، اسد عمر

لندن فلیٹس: نوازشریف نے پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اورقوم سے جھوٹ بولا، اسد عمر

بلاول بھٹو کی پی ڈی ایم احتجاج میں شرکت سے معذرت

بلاول بھٹو کی پی ڈی ایم احتجاج میں شرکت سے معذرت

 ’’سیاسی سرکس‘‘ الیکشن کمیشن کے باہردوبارہ نشر ہورہی ہے،فردوس عاشق اعوان

’’سیاسی سرکس‘‘ الیکشن کمیشن کے باہردوبارہ نشر ہورہی ہے،فردوس عاشق اعوان

اپوزیشن کا احتجاج بے وقت کی راگنی، وزیراعلیٰ پنجاب

اپوزیشن کا احتجاج بے وقت کی راگنی، وزیراعلیٰ پنجاب

اپوزیشن احتجاج : شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی عمران کی جمہوریت پسندی کا ثبوت ہے،شبلی فراز

اپوزیشن احتجاج : شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی عمران کی جمہوریت پسندی کا ثبوت ہے،شبلی فراز

الیکشن کمیشن سے ہی حکومت گرے گی،شاہد خاقان عباسی

الیکشن کمیشن سے ہی حکومت گرے گی،شاہد خاقان عباسی

پی ڈی ایم کو ریڈ زون میں فری ہینڈ دیں گے،شیخ رشید

پی ڈی ایم کو ریڈ زون میں فری ہینڈ دیں گے،شیخ رشید

مراد سعید نے پیپلزپارٹی اور(ن)لیگ پر سوالات کی بوچھاڑ کردی

مراد سعید نے پیپلزپارٹی اور(ن)لیگ پر سوالات کی بوچھاڑ کردی

اب تیسرا این آر او نہیں ہوگا،حساب دینا پڑے گا،صداقت عباسی

اب تیسرا این آر او نہیں ہوگا،حساب دینا پڑے گا،صداقت عباسی

کم اجرت دینے پر مالک کو قتل کرنے والے ملزم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد

کم اجرت دینے پر مالک کو قتل کرنے والے ملزم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد

سنگدل باپ نے کمسن بیٹے کو قتل کردیا

سنگدل باپ نے کمسن بیٹے کو قتل کردیا

ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

 مراد سعید کے مولانا فضل الرحمان پر الزامات کا معاملہ ،مراد سعید کو ہتک عزت سمیت 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوانے کا فیصلہ

 مراد سعید کے مولانا فضل الرحمان پر الزامات کا معاملہ ،مراد سعید کو ہتک عزت سمیت 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوانے کا فیصلہ