02:27 pm
مسئلہ کشمیر:وزیراعظم اسی ہفتے کیا کام کرنے جا رہے ہیں ؟ جانیں

مسئلہ کشمیر:وزیراعظم اسی ہفتے کیا کام کرنے جا رہے ہیں ؟ جانیں

02:27 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان اسی ہفتے قوم سے خطاب کریں گے، معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس ہفتے کشمیریوں سے یکجہتی کا دن بھی منایا جائے گا، وزیراعظم نے کشمیرکاز کو سپورٹ کرنے کیلئے فوکل گروپ قائم کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم نے5 سال میں دس ارب کے درخت لگانے کی مہم کا آغازکیا ہے۔درخت لگانا صدقہ جاریہ ہیں،اس مہم کو کامیاب بنائیں گے۔ وزیراعظم نے کشمیرکاز کو سپورٹ کرنے کیلئے فوکل گروپ قائم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اسی ہفتے قوم سے خطاب کریں گے۔اس ہفتے کشمیریوں سے یکجہتی کا دن منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے۔ مقبوضہ وادی میں کشمیری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیراعظم عمران خان کی فعال اور متحرک قیادت میں ملک میں استحکام لا رہی ہے اور عوام کے بہترین مفاد کیلئے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی غیر معمولی رہی کیونکہ عوام نے اپنے معیار زندگی کی بہتری کیلئے عمران خان کو ووٹ دیئے تھے۔معاون خصوصی نے کہا کہ عوام موجودہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں اور کارکردگی سے خوش ہے جبکہ ملک میں قانون اور انصاف کی حکمرانی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور ملک میں سیاسی و اقتصادی استحکام لایا جا رہا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت نے کراچی کی رونقیں واپس لانے کاعز م کر رکھا ہے کیونکہ یہ ملک کی اقتصادی سرگرمیوں کا گڑھ ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلا ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری، عطا الرحمان، چیئرمین ایچ ای سی طارق بینوری و دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیر اعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے سے متعلق فزیبلٹی پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے 15 یونیورسٹیوں کو بین الاقوامی معیارپرلانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پرکام کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر بھی گفتگوکی گئی۔

تازہ ترین خبریں