03:55 pm
بشریٰ مانیکا کے فرزند ارجمند پاکستانیوں کو دھمکیاں دینے لگے

بشریٰ مانیکا کے فرزند ارجمند پاکستانیوں کو دھمکیاں دینے لگے

03:55 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بشریٰ مانیکا کے فرزند ارجمند پاکستانیوںکو دھمکیاں دینے لگے ، گاڑی دھیان سے چلانے کا کہنے پر وزیراعظم عمران خان کے سوتیلے بیٹے ابراہیم مانیکا نے کیاکا م کیا؟ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حیدر کلیم نامی ایک صارف نے ٹویٹ کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے سوتیلے بیٹے (ابراہیم مانیکا) نے میرے بھائی کو اس وقت سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جب ان کے ڈرائیور کو گاڑی دھیان سے چلانے کا کہا گیا کیونکہ وہ ہماری کار کو ٹکر مار رہا تھا۔ابراہیم مانیکا نے کہا کہ میں ایک وی آئی پی ہوں اور میں جو چاہوں تمہارے ساتھ کر سکتا ہوں۔ کیا تم جانتے ہو میں کون ہوں؟ا
سی پر سینئیر صحافی فخر درانی نے ٹویٹ کیا ہے کہ سوتیلے باپ کے سر پر راج کرنے والی مخلوق پہلی بار دیکھی ہے۔ صارف نے ایک اور ٹویٹ میں ابراہیم مانیکا کے بھائیوں اور دوستوں کے کمنٹس کے سکرین شاٹس شئیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ابراہیم مانیکا اور اس کے بھائیوں کی طرف سے میرے بھائی کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔صارف حیدر کلیم نے ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل اور لاہور پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا یہ ملک ان لوگوں کے لیے ایک مذاق ہے؟۔ کیا ایسی دھمکیوں کے خلاف ایکشن لینے والا کوئی نہیں؟۔یہاں کوئی احتساب نہیں کیا یہ اصلی وی آئی پی کلچر نہیں؟۔

تازہ ترین خبریں