04:23 pm
ملین مارچ کی دھمکی پر مولانا فضل الرحمان کو کرارا جواب دیدیا گیا

ملین مارچ کی دھمکی پر مولانا فضل الرحمان کو کرارا جواب دیدیا گیا

04:23 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملین مارچ کی دھمکی پر مولانا فضل الرحمان کو کرارا جواب دیدیا گیا ۔۔۔وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ قومی املاک کو نقصان پہنچایا گیا توچھترول ہوگی، مولانا فضل الرحمان و دیگر اٹک بھی کراس نہیں کر سکیں گے،انہیں عوام خود روکے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے نجی ٹی وی کے ساتھ خصوصی گفتگو میں بتایا کہ اسلام آباد میں پرامن احتجاج کیلئے آنے والوں کوخوش آمدید کہیں گے ہم کہتے ہیں یہ آئیں یہ اپنی موت خود مریں گے۔
عمران خان نے کنٹینراور پانی پرامن دھرنے والوں کو دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیکن قومی املاک کو نقصان پہنچایا گیا توچھترول ہوگی۔ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان و دیگر اٹک بھی کراس نہیں کر سکیں گے،انہیں عوام خود روکے گی۔

تازہ ترین خبریں