04:34 pm
ہم نے تیاری کر لی ہے، بھارت کے اوسان خطا ہوگئے، آرمی چیف اچانک حساس ترین محاذ پر پہنچ گئے

ہم نے تیاری کر لی ہے، بھارت کے اوسان خطا ہوگئے، آرمی چیف اچانک حساس ترین محاذ پر پہنچ گئے

04:34 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف کا فارمیشن ہیڈ کوارٹرز گلگت کا دورہ، جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگارشہدا پرپھول رکھے، فارمیشن افسران اور جوانوں سے خطاب کیا، بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا پیغام دے دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے فارمیشن ہیڈ کوارٹرز گلگت کا دورہ کیا ہے۔ آرمی چیف نے دورے کے دوران فارمیشن ہیڈ کوارٹرز میں یادگارشہدا پرپھول رکھے اور پھر بعد ازاں فوجی افسران اور جوانوں سے خصوصی خطاب بھی کیا۔ آرمی چیف نے موسمی چیلنجز اور زمینی صورتحال کے باوجود جوانوں، افسروں کی تیاری اور جذبے کو سراہا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دنیاکے بلندترین میدان جنگ میں افسروں، جوانوں کے جذبے کو سراہتے ہیں۔ ہم مشرقی سرحد پر موجود خطرے سے آگاہ ہیں
۔ مشرقی سرحد پرخطرے کا تعلق مقبوضہ جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال سے ہے۔ تاہم ہم کسی بھی مس ایڈونچر کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ ہم نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر مکمل نظر رکھی ہوئی ہے۔ بھارت نے اگر کسی بھی قسم کی جارحیت کی کوشش کی تو اسے بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ہم طرح کے حملے کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ آرمی چیف کی جانب سے فارمیشن ہیڈ کوارٹرز گلگت کا دورہ ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب بھارت نے لائن آف کنٹرول پر جارحیت میں اضافہ کر دیا ہے اور سرحدوں پر اپنی فوج میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔ جبکہ مودی سرکار کے وزراء کی جانب سے بھی مسلسل جنگ کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ ایسے میں پاک فوج نے بھارت کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ ہم ہر طرح کی جنگ کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

تازہ ترین خبریں