10:24 pm
ناگالینڈ کے بعد سکھوں نے بھی خالصتان حاصل کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ناگالینڈ کے بعد سکھوں نے بھی خالصتان حاصل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔اسلام آباد میں سکھ برادری کی جانب سے کشمیریوں کے حق میں ریلی کے دوران خطاب کرتے ہوئے سردار پرتاپ سنگھ نے کہا ہے کہہم کشمیر بھی واپس لیں گے اور اب خالصتان بھی بنے گا، گولڈن ٹیمپل سے ہدایت مل گئی ہے۔سکھ رہنما سردار پرتاب سنگھ کا کشمیر ریلی سے خطاب میں کہنا تھا کہ دنیا بھر کے سکھ کشمیریوں کے ساتھ ہیں کیونکہ گولڈن ٹیمپل سے سکھوں کو کشمیریوں کی مدد کرنے کی ہدایت مل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 19 ویں روز بھی کرفیو جاری ہے اور بھارتی مظالم کے خلاف آج بھی پاکستان سمیت دنیا بھر کے کشمیری سراپا احتجاج ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف اور نہتے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بڑی ریلی نکالی گئی جس میں اقلیتی برادریوں اور نامور فنکاروں نے بھی شرکت کی۔ سردار پرتاپ سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ مودی سرکار نہتے اور مظلوم کشمیریوں پر ظلم بندکرے، ہم کشمیر بھی واپس لیں گے اور اب خالصتان بھی بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کشمیر میں منظم نسل کشی کر رہی ہے، کشمیری خواتین کی عزتیں پامال کی جا رہی ہیں، بھارتی افواج بزدل ہیں، رات کے اندھیرے میں کشمیریوں کے گھروں میں گھس کر نوجوانوں اور بچوں کو اغوا کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر اور پاکستان بھر میں اساتذہ، طلبہ، سول سوسائٹی، اقلیتی برادری، سیاسی و مذہبی جماعتوں اور شہریوں نے سڑکوں پر آکر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارت کے اقدام کے خلاف اپنے غم و غصےکا اظہار کیا۔ دوسری جانب وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہےکہ بھارت سے مذاکرات کے تمام راستے بند ہوچکے ہیں، اب صرف کشمیر ہے اور کشمیری ہیں، کشمیریوں کےساتھ کھڑے ہونے والے ممالک کا شکرگزار ہوں، اپنے وطن کے لیے جان دینے والوں کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

تازہ ترین خبریں

 مراد سعید کے مولانا فضل الرحمان پر الزامات کا معاملہ ،مراد سعید کو ہتک عزت سمیت 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوانے کا فیصلہ

سندھ میں ضمنی انتخابات ،خلقہ  پی ایس 52  میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سید امیر علی شاہ آگے 

نمل یونیورسٹی کے باہر طلبا کا احتجاجی مظاہرہ ، پولیس نے نمل یونیورسٹی کے طالب علم اورنیوز کے رپورٹر کو گرفتار کرلیا

نمل یونیورسٹی میں جاری طلبا کا احتجاج رنگ لے آیا ، یونیورسٹی انتظامیہ نے 6 میں سے پانچ مطالبات مان لئے 

کورونا ویکسین کی ہنگامی استعمال ۔۔۔ پاکستان نے چین کی کرونا ویکسین کی اجازت دے دی 

راولپنڈی میں پولیس پر فائرنگ ، کانسٹیبل شہید 

پلوامہ کے حملے کے فوری بعد کہہ دیا تھا کہ یہ حملہ بھارت نے خود کروایا۔ رحمان ملک 

آن لائن کلاسز کے بعد آ ن کیمپس امتحانات کی وجہ سے نمل یونیورسٹی کے باہر طلباء کا احتجاجی مظاہرہ 

اسلام آباد : یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا بورڈ تحلیل کردیا گیا، نوٹیفیکشن جاری 

سندھ ضمنی انتخابات ۔۔ عمر کوٹ کے 60 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ ۔۔ غیر ختمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی پی پی کے امیدوار امیر علی شاہ آگے 

پاکستان کپ کےچھٹے راؤنڈ میں سنٹرل پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

2018 میں الیکشن کمیشن کا کردار متنازع رہا ،8 ویں ترمیم کے خلاف سازش بہت دیر سے جاری ہے  ۔ بلاول بھٹو 

ضمنی الیکشن سندھ ،عمر کوٹ کے غیر ختمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق  جی ڈی اے کے امیدوار آگے ۔  

ریسکیو 1122 بٹگرام کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، علامہ عطا دیشانی کا مطالبہ 