05:38 pm
ماڈل کیٹل مارکیٹ چیچہ وطنی،قائداعظم کرکٹ سٹیڈیم میں فلڈ لائٹس،کمیر میں بوائز کالج،مرکز صحت اورمیونسپل کمیٹی آفس کا افتتاح

ماڈل کیٹل مارکیٹ چیچہ وطنی،قائداعظم کرکٹ سٹیڈیم میں فلڈ لائٹس،کمیر میں بوائز کالج،مرکز صحت اورمیونسپل کمیٹی آفس کا افتتاح

05:38 pm

اسلام آباد (روزنامہ اوصاف)وزیراعلیٰ نے خطاب میں بتایا کہ ساہیوال ڈویژن کیلئے 80 کروڑ روپے کی لاگت کے 7 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا گیا ہے۔ چیچہ وطنی میں 29 کروڑ 30 لاکھ روپے کی لاگت سے ماڈل کیٹل مارکیٹ تعمیر کی گئی ہے۔قائداعظم کرکٹ سٹیڈیم ساہیوال کی فلڈ لائٹس وغیرہ کی تنصیب 4 کروڑ 26 لاکھ روپے سے کی گئی ہے۔ کمیر میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کی تعمیر کا منصوبہ 11 کروڑ 80 لاکھ روپے سے مکمل کیا گیا۔کمیر کی میونسپل کمیٹی کا آفس ایک کروڑر وپے سے بنایا گیا۔کمیر کے آر ایچ سی میں ایک کروڑ 67 لاکھ روپے کی لاگت سے درکار سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
رینالہ خورد میں 18 کروڑ 61 لاکھ روپے کی لاگت سے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تعمیر کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی منصوبے میں ساہیوال ڈویژن کیلئے 68 ارب روپے کے 316 پراجیکٹس شامل ہیں۔ساہیوال ڈویژن کے جاری منصوبوں کیلئے ترجیحات فنڈز فراہم کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ساہیوال کے لئے 3 میگا پراجیکٹ 7 ارب 19کروڑ وپے کی لاگت سے مکمل کئے جا رہے ہیں۔ ساہیوال کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کو ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دیا جائے گا۔ ساہیوال کے ٹیچنگ ہسپتال کے قیام پر 6 ارب روپے لاگت آئے گی۔ عارف والا سے بہاولنگر تک 2 رویہ سڑک کی تعمیر 67 کروڑ سے مکمل ہوگی۔ عارف والا بائی پاس، این فائیو رائل ہوٹل سے سرور چوک تک بائی پاس 43 کروڑ سے تعمیر ہوگی۔ پنجاب میں 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت 50 کروڑ پودے لگائیں گے۔ پودے لگانا ہی کافی نہیں بلکہ اس کی نگہداشت اصل ذمہ داری ہے۔ یقین ہے کہ ساہیوال کے باشعور شہری پودے لگائیں گے اور ان کی دیکھ بھال کرکے وطن عزیز کو سرسبز و شاداب بنائیں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدا رنے ساہیوال،پاکپتن اوراوکاڑہ کے شہریوں میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کیے۔تقریب سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور سیکرٹری صحت نے بھی خطاب کیا۔ صوبائی وزراء ڈاکٹر اختر ملک، ملک نعمان لنگڑیال،اعجازعالم،سیکرٹریز اورمتعلقہ حکام بھی موجود تھے۔قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سرکٹ ہاؤس میں ساہیوال کے صحافیوں نے ملاقات کی اوروزیراعلیٰ نے صحافیوں کے مطالبات اورتجاویز سنیں۔ وزیراعلیٰ نے صحافیوں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ساہیوال میں صحافی کالونی کے مطالبے پر ہمد ردانہ غورکیاجائے گا۔پنجاب کے ہر ڈویژن میں صحافی کالونی قائم کرنے کی پالیسی زیر غورہے۔ساہیوال کے اگلے دورے میں صحافیوں کیلئے اچھی خبریں لائیں گے۔ کمشنر صحافی کالونی کیلئے اراضی کی نشاندہی کر کے رپورٹ پیش کریں۔اس موقع پر کمشنرساہیوال اوردیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ساہیوال کول پاور پلانٹ کا دورہ کیا اورپلانٹ کے احاطے میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پاورپلانٹ سے بجلی کی پیداوار اورترسیل پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیاکہ ساہیوال کو ل پاورپلانٹ اب تک 19.6ارب کلو واٹ آور بجلی پیدا کرچکا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پاور پلانٹ میں بجلی کی پیداوار اورماحول دوست اقدامات کی تعریف کی اورکہا کہ کول پاور پلانٹ پاک چین دوستی کی علامت ہے۔حکومت پنجاب سی پیک کے تحت کول پاور پلانٹ کے منصوبے پر تعاون جاری رکھے گی۔ وزیراعلیٰ نے کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ کے مختلف حصے دیکھے۔وزیراعلیٰ نے پلانٹ کے کولنگ ٹاور سے سٹیم کے اخراج کے عمل کا مشاہدہ کیا۔وزیراعلیٰ نے پاور پلانٹ کے پونڈنگ ایریا(آبی ذخیرے) کا بھی معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ساہیوال کول پاور پلانٹ کے کنٹرول روم کا دورہ بھی کیا۔وزیراعلیٰ نے بجلی کی پیداواری عمل کا جائزہ بھی لیا۔صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک اوردیگر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔

تازہ ترین خبریں