11:01 am
حکومت پاکستان نے کشمیری عوام کی حمایت میں قومی یکجہتی دن منانے کااعلان کردیا

حکومت پاکستان نے کشمیری عوام کی حمایت میں قومی یکجہتی دن منانے کااعلان کردیا

11:01 am

لاہور(نیوز ڈیسک ) آئندہ ہفتے ملک بھر میں عام تعطیل دیے جانے کا امکان، حکومت پاکستان نے کشمیری عوام کی حمایت میں قومی یکجہتی دن منانے کااعلان کردیا، آئندہ ہفتے کسی بھی روز قومی یکجہتی دن منایا جائیگا، پورا دن کشمیریوں کیلئے مخصوص ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے آئندہ ہفتے کشمیریوں کیلئے قومی یکجہتی دن منانے کااعلان کیا ہے۔اس حوالے سے ہفتے کے روز گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے ہمراہ گورنر ہاؤس لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے کسی بھی روز قومی یکجہتی کا دن منایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ پورا دن کشمیریوں کے لیے مخصوص ہوگا جہاں پورا پاکستان کشمیر کاز کے لیے اپنے عزم، محبت، احترام اور اتحاد کا پیغام دے گا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج دنیا دیکھ رہی ہے کہ مظلوم کشمیریوں کی آوازکو کاٹ دیا گیا ہے،
وہاں اس وقت کوئی رابطہ نہیں، سوشل میڈیا کی رسائی نہیں اور نہ ہی بین الاقوامی میڈیا کو وہاں جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے صحافیوں نے جس طرح مقبوضہ وادی کے صحافیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی بتایا کہ آئندہ ہفتے وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب بھی کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، بھارت نے وادی میں ظلم و ستم کی انتہا کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، جبکہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ کشمیر کاز کی حمایت اور اسے عملی جامہ پہنانے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے ترجمانی گروپ تشکیل دیا ہے جس کے ہفتہ وار اجلاس وزیراعظم خود کر رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان اجلاس کے دوران ترجیحات طے کرکے مرحلہ وار ان پر عمل بھی کیا جارہا ہے۔اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ ہم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ بھارتی قابض انتظامیہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں 20 روز سے نافذ کرفیو کے بعد اب خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہوچکی ہے۔چوہدری محمد سرور نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ہر فورم پر بات کریں گے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ جس روز کشمیریوں کیلئے قومی یکجہتی دن منایا جائے گا، اس روز عام تعطیل بھی دی جا سکتی ہے۔ تاہم اس حوالے سے حکومت نے فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا۔

تازہ ترین خبریں

اپوزیشن احتجاج : شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی عمران کی جمہوریت پسندی کا ثبوت ہے،شبلی فراز

اپوزیشن احتجاج : شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی عمران کی جمہوریت پسندی کا ثبوت ہے،شبلی فراز

الیکشن کمیشن سے ہی حکومت گرے گی،شاہد خاقان عباسی

الیکشن کمیشن سے ہی حکومت گرے گی،شاہد خاقان عباسی

فارن فنڈنگ کیس مولانا فضل الرحمن کوالٹا پڑجائیگا،شیخ رشید

فارن فنڈنگ کیس مولانا فضل الرحمن کوالٹا پڑجائیگا،شیخ رشید

مراد سعید نے پیپلزپارٹی اور(ن)لیگ پر سوالات کی بوچھاڑ کردی

مراد سعید نے پیپلزپارٹی اور(ن)لیگ پر سوالات کی بوچھاڑ کردی

اب تیسرا این آر او نہیں ہوگا،حساب دینا پڑے گا،صداقت عباسی

اب تیسرا این آر او نہیں ہوگا،حساب دینا پڑے گا،صداقت عباسی

کم اجرت دینے پر مالک کو قتل کرنے والے ملزم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد

کم اجرت دینے پر مالک کو قتل کرنے والے ملزم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد

سنگدل باپ نے کمسن بیٹے کو قتل کردیا

سنگدل باپ نے کمسن بیٹے کو قتل کردیا

ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

 مراد سعید کے مولانا فضل الرحمان پر الزامات کا معاملہ ،مراد سعید کو ہتک عزت سمیت 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوانے کا فیصلہ

 مراد سعید کے مولانا فضل الرحمان پر الزامات کا معاملہ ،مراد سعید کو ہتک عزت سمیت 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوانے کا فیصلہ

سندھ میں ضمنی انتخابات ،خلقہ  پی ایس 52  میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سید امیر علی شاہ آگے 

سندھ میں ضمنی انتخابات ،خلقہ  پی ایس 52  میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سید امیر علی شاہ آگے 

نمل یونیورسٹی کے باہر طلبا کا احتجاجی مظاہرہ ، پولیس نے نمل یونیورسٹی کے طالب علم اورنیوز کے رپورٹر کو گرفتار کرلیا

نمل یونیورسٹی کے باہر طلبا کا احتجاجی مظاہرہ ، پولیس نے نمل یونیورسٹی کے طالب علم اورنیوز کے رپورٹر کو گرفتار کرلیا

نمل یونیورسٹی میں جاری طلبا کا احتجاج رنگ لے آیا ، یونیورسٹی انتظامیہ نے 6 میں سے پانچ مطالبات مان لئے 

نمل یونیورسٹی میں جاری طلبا کا احتجاج رنگ لے آیا ، یونیورسٹی انتظامیہ نے 6 میں سے پانچ مطالبات مان لئے 

کورونا ویکسین کی ہنگامی استعمال ۔۔۔ پاکستان نے چین کی کرونا ویکسین کی اجازت دے دی 

کورونا ویکسین کی ہنگامی استعمال ۔۔۔ پاکستان نے چین کی کرونا ویکسین کی اجازت دے دی 

راولپنڈی میں پولیس پر فائرنگ ، کانسٹیبل شہید 

راولپنڈی میں پولیس پر فائرنگ ، کانسٹیبل شہید