11:59 am
سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کے سسر رانا یوسف لاہور میں انتقال کر گئے

سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کے سسر رانا یوسف لاہور میں انتقال کر گئے

11:59 am

لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ نون کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کے سسر رانا یوسف لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رانا یوسف طویل عرصے سے ذیابطیس کے مرض میں مبتلا تھے۔رانا ثناءاللہ کےسسر رانا یوسف کی نماز جنازہ آج صبح دس بجے فیصل آباد کے علاقے سمن آباد میں ادا کی گئی۔پیرول پر رہائی نہ ملنے کی وجہ سے رانا ثناءاللہ نماز جنازہ میں شریک نہ ہو سکے۔رانا ثنا اللہ کے سسر کی نمازجنازہ میں مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال سمیت دیگر رہنماؤں او اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔بتایا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ کے سسر پچھلے کئی روز سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے ۔
رانا ثنا اللہ کے سسر کے انتقال پر شہبازشریف کمر درد کے باعث شریک نہ ہوسکے۔ایم این اے پرویز ملک اور خواجہ عمران نذیر نے بیگم نبیلہ ثناءاللہ سے تعزیت کی۔یاد رہے کہ سابق صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ کو گاڑی سے منشیات برآمد ہونے کے الزام میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے گرفتار کیا تھا۔ یکم جولائی کو مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ترجمان اے این ایف ریاض سومرو نے رانا ثنا ء اللہ کی گاڑی سے منشیات برآمد ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔اے این ایف کے ترجمان ریاض سومرو نے رانا ثنا اللہ خان گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی گاڑی سے منشیات کی بھاری مقدار برآمد ہوئی اور ان کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔رانا ثناء اللہ منشیات سمگلنگ کیس میں اے این ایف کی تحویل میں ہیں۔ رانا ثناء اللہ کی گاڑیسے 15کلو ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی اتنی جلدی ضمانت نہیں ہوگی۔ بیرک میں جانے کے فوراََ بعد ہی گرمی اور حبس کے باعث رانا ثناء اللہ کی طبیعت خراب ہو گئی تھی۔اس موقع پر راناثناءاللہ کی اہلیہ بھی خاصی متحرک نظر آئیں۔

تازہ ترین خبریں

 اپوزیشن بھارتی و اسرائیلی ایجنٹ،جو پاک فوج پر یلغارکررہی ہے،فردوس

اپوزیشن بھارتی و اسرائیلی ایجنٹ،جو پاک فوج پر یلغارکررہی ہے،فردوس

 ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات

ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات

سیالکوٹ:ٹریفک حادثے میں 3افراد جاں بحق،11زخمی

سیالکوٹ:ٹریفک حادثے میں 3افراد جاں بحق،11زخمی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سیالکوٹ گیریژن ، جوانوں اور افسران سے خطاب بھی کیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سیالکوٹ گیریژن ، جوانوں اور افسران سے خطاب بھی کیا

دارالامان میں موجود 13سالہ لڑکی تین مہینے کی حاملہ نکل آئی

دارالامان میں موجود 13سالہ لڑکی تین مہینے کی حاملہ نکل آئی

فارن فنڈنگ کیس کا معاملہ ، پی ٹی آئی کو کسی اسرائیلی نے فنڈز نہیں دئے ۔  پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کا تہلکہ خیز انکشاف 

فارن فنڈنگ کیس کا معاملہ ، پی ٹی آئی کو کسی اسرائیلی نے فنڈز نہیں دئے ۔  پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کا تہلکہ خیز انکشاف 

چارجڈ پارکنگ سے غیر قانونی پیسے کمانے کا معاملہ ۔۔ کے ایم سی نے چارجڈ پارکنگ نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا 

چارجڈ پارکنگ سے غیر قانونی پیسے کمانے کا معاملہ ۔۔ کے ایم سی نے چارجڈ پارکنگ نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا 

ڈائریکٹرایف آئی اے کو عہدے سے ہٹا دیا

ڈائریکٹرایف آئی اے کو عہدے سے ہٹا دیا

پولیس اہلکار نے پڑوسی خاتون سے زبردستی کر ڈالی

پولیس اہلکار نے پڑوسی خاتون سے زبردستی کر ڈالی

حیات بلوچ کو قتل کرنے والے ایف سی اہلکار کو سزائے موت

حیات بلوچ کو قتل کرنے والے ایف سی اہلکار کو سزائے موت

جو بائیڈن پاکستان کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند ، عمران خان اور ان کے مابین پہلے ہی پیغامات کا تبادلہ ہو چکا ہے۔شاہ محمود قریشی

جو بائیڈن پاکستان کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند ، عمران خان اور ان کے مابین پہلے ہی پیغامات کا تبادلہ ہو چکا ہے۔شاہ محمود قریشی

امریکہ کے نامزد وزیر دفاع کا پاکستان کیساتھ ملٹری تعلقات بڑھانے کا اعلان ۔۔ باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔ لائڈ آسٹن 

امریکہ کے نامزد وزیر دفاع کا پاکستان کیساتھ ملٹری تعلقات بڑھانے کا اعلان ۔۔ باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔ لائڈ آسٹن 

سندھ میںمیٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان

سندھ میںمیٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان

 وزیراعظم کافارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا چلنج

وزیراعظم کافارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا چلنج