07:08 am
وزیر اعلیٰ نے خود کو وسیم اکرم پلس ثابت کر دیا ، فیاض چوہان

وزیر اعلیٰ نے خود کو وسیم اکرم پلس ثابت کر دیا ، فیاض چوہان

07:08 am

لاہور (نیوز ڈیسک )صوبائی وزیر برائے کالونیز فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے سیاسی مخالفین اور ناقدین کے تمام تر دعوؤں کو غلط ثابت کرتے ہوئے گزشتہ ایک سال میں اپنی انتظامی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور اپنے آپ کو وسیم اکرم پلس ثابت کیا ۔ انہوں نے آل شریف کی طرح سٹیج پر بڑھکیں مارنے ، مائیک گرانے اور ذاتی اشتہار بازی پر عوام کے 52 ارب روپے ضائع کرنے کے بجائے خاموشی سے بطور وزیر اعلیٰ اپنی تقرری کو صحیح ثابت کرکے دکھا ہے کہ وزیراعظم کا ان پر اعتماد درست تھا۔ ڈی جی پی آر آفس میں پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر نے حکومت پنجاب کی ایک سالہ کارکردگی سے متعلق عوامی فلاح کے کاموں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ محکمہ صحت میں 14 ہزار نئے ڈاکٹرز، 18000 ہیلتھ کیئر ورکرز اور 300 کنسلٹنٹس کی بھرتی عمل میں لائی گئی ۔
مزید برآں صوبے بھر میں 9 نئے ہسپتالوں کی تعمیر پر کام شروع کیا جا چکا ہے جبکہ پہلے سے موجود ہسپتالوں میں 9000 ہزار سے زائد نئے بیڈز کا اضافہ اور 12 بڑے ہسپتالوں کی ایمرجنسی وارڈز کی تعمیر و توسیع بھی صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے سلسلے میں قابل ذکر اقدامات ہیں۔ وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی کوششوں سے میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشنز ریفارمز ایکٹ، تھیلیسیمیا بل، ریجنل ہیلتھ اتھارٹی بل، پنجاب مینٹل ہیلتھ اتھارٹی اور پی کے ایل آئی بل بھی منظور کیے گئے ہیں جن کے شعبہ صحت پر دوررس نتائج مرتب ہونگے ۔پی ٹی آئی نے اختیارات و وسائل کی نچلی سطح تک رسائی کیلئے تاریخی بلدیاتی ایکٹ کی منظوری دی ، جس کے تحت 22000 دیہات کی سطح تک فنڈز کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ محکمہ بلدیات کے دیگر قابل ذکر کاموں میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے بااثر سیاستدانوں اور دیگر قبضہ گروپوں سے 18000 کروڑ مالیت کی تقریباً 10 لاکھ ایکڑ سرکاری اراضی کی واگزاری، 1.3 کروڑ سے زائد پودوں کی شجرکاری، ڈی جی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا قیام اور شہروں سے 8 لاکھ ٹن کچرے کا صفایا شامل ہے ۔چشتیاں، لودھراں اور رینالہ خورد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت مکانات کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے جبکہ ویمن ہاسٹلز اتھارٹی کا قیام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے

تازہ ترین خبریں