09:00 am
پاکستان پر حملہ ہوا خطے کا نقشہ بدل جائے گا، شیخ رشید

پاکستان پر حملہ ہوا خطے کا نقشہ بدل جائے گا، شیخ رشید

09:00 am

مظفر آباد(نیوز ڈیسک ) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو خطے کا نقشہ بدل جائےگا۔مظفر آباد میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ لڑائی پاک بھارت نہیں بلکہ برصغیر کی لڑائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بھارت مذہب کی لڑائی لڑرہا ہے اور مسلمان کی زندگی اور موت اسلام کےلیے ہے۔انہوں نے کہا کہ 50 سال میں عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جو سلامتی کونسل میں گئے،
اس حوالے سے سیاسی قیادت ایک صفحے پر ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آکر ایجنڈا مکمل نہیں ہوا، بھارت آزاد کشمیر پر بھی حملہ کرسکتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم نے پیٹ پر پتھر باندھ کر ملک کو ایٹمی قوت بنایا۔

تازہ ترین خبریں