02:14 pm
وزیر اعظم عمران خان نے گورنر ہائوس نتھیا گلی کو عام شہریوں کےلئے کھولنے کااعلان کر دیا

وزیر اعظم عمران خان نے گورنر ہائوس نتھیا گلی کو عام شہریوں کےلئے کھولنے کااعلان کر دیا

02:14 pm

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہاؤس نتھیا گلی کو عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے گورنر ہائوس نتھیا گلی کی ویڈیو شیئر کی۔پیغام میں انہوں نے کہاکہ ان عمارتوں کی تزئین و آرائش پر سالانہ کروڑوں روپے خرچ ہوتے تھے، اب یہ عمارتیں حکومت کیلئے ریونیو پیدا کریں گی۔1923 میں تعمیر ہونے والے نتھیا گلی گورنر ہاؤس سطح سمندر سے 7922 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔
موجودہ حکومتی ذرائع کا کہناہے کہ اس سے قبل انھی عمارات پر سالانہ کروڑوں روپے خرچ کیے جاتے تھے اور یہ عمارتیں حکمران خاندانوں کے سیر سپاٹوں اور عیاشیوں کےلئے استعمال ہوا کرتی تھیں تاہم اب یہی عمارتیں قومی خزانے کو کما کر دیں گی۔