02:25 pm
40سال سے اسرائیل پاکستان کے ساتھ تعلقات بنانا چاہتا ہے مگر پاکستان برادر مسلم ممالک کے ڈر سے ایسا نہیں کر رہا ،اب وقت آچکا ہے کہ۔۔۔

40سال سے اسرائیل پاکستان کے ساتھ تعلقات بنانا چاہتا ہے مگر پاکستان برادر مسلم ممالک کے ڈر سے ایسا نہیں کر رہا ،اب وقت آچکا ہے کہ۔۔۔

02:25 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی عرب ممالک سے قربتیں بڑھتی جا رہی ہیں۔نریندر مودی کو متحدہ عرب امارات اور بحرین میں اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نواز گیا۔ایسے میں پاکستان کو کیا کرنا ہو گا؟۔اسی حوالے سے معروف صحافی کامران خان نے ٹویٹ کیا ہے کہ 40 سال سے اسرائیل چاہتا ہے پاکستان سے سفارتی تعلقات قائم ہوں یا اتنا تعلق تو ہو جتنا اس کا کئی مسلم ملکوں سے ہے ہم انکاری رہے
برادر ممالک برا نہ منائیں حتی کہ یہ دوست خود اسرائیل سے جڑ گئے بلکہ مودی جیسے پاکستان دشمن کو بھائی بنا لیا، وقت ہے پاکستان اپنے مفاد میں فوری فیصلہ کرے۔خیال رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو متحدہ عرب امارات میں اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نواز ا گیا۔

تازہ ترین خبریں