05:12 pm
پاکستان کی کامیاب سفارتکاری نے کام کردکھایا،کشمیریوں کو 3ہفتوں کے کرفیو سے آزادی ملنے کا امکان

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری نے کام کردکھایا،کشمیریوں کو 3ہفتوں کے کرفیو سے آزادی ملنے کا امکان

05:12 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں مودی کی حکومت کے مظالم کو عالمی سطح پر مزید اجاگر کرنے کے لیے اپنی سفارتی مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ہدایت کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے معاملے کو عالمی سطح پر مزید اجاگر کرنے کے لیے لیے سفارتی رابطوں میں تیزی لائی جائےت
اکہ مودی حکومت عالمی دباؤ پر مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کردے۔وفاقی حکومت کے اعلی ترین ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی جانب سے چین، امریکا، روس اور دیگر ممالک سمیت اقوام متحدہ اور دیگر عالمی فورمز پر سفارتی رابطوں میں ان کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور بھارتی مظالم سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ان ممالک اور عالمی فورم سے رابطوں کے سبب مودی حکومت پر عالمی برادری کے سفارتی دباؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔پاکستان کی کامیاب سفارتکاتی مہم کے سبب اقوام متحدہ سمیت سلامتی کونسل کے مختلف ممالک مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر مودی حکومت سے مسلسل رابطے اور سفارتی دباؤ کے ذریعے اس معاملے کو حل کرانے اور کرفیو کو ختم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔جبکہ پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے عالمی برادری کو آگاہ کیے جانے پر مودی حکومت بوکھلاہٹ اور سفارتی دباؤ کا شکار نظر آرہی ہے۔بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی پرامن اور جمہوری جدوجہد کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے جس سے اس کو عالمی سطح پر ناکامی کا سامنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے اعلیٰ حکام کو اپنے سفارتی رابطوں میں اس بات کی امید ہے کہ پاکستان کی کامیاب سفارتی حکمت عملی کے سبب بھارت جلد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کردے گا۔

تازہ ترین خبریں