10:40 am
ڈیرہ مراد جمالی میں دستی بم حملہ ، 2 اہلکاروں سمیت 6افراد زخمی

ڈیرہ مراد جمالی میں دستی بم حملہ ، 2 اہلکاروں سمیت 6افراد زخمی

10:40 am

ڈیرہ مراد جمالی(نیوز ڈیسک )ڈیرہ مراد جمالی میں کے علاقے گوٹھ حمید میں دستی بم حملے سے 2پولیس اہلکاروں سمیت6افراد زخمی ہوگئے۔ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے گوٹھ حمید میں پولیس کے اہلکارحسب معمول موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کر رہے تھے کہ اسی اثنا ءمیں موٹر سائیکل پر سوار دہشتگردوں نے پولیس پر دستی بم پھنک دیا جس سے زور دار دھماکا ہوا۔دھماکے میں 2پولیس اہلکاروں سمیت 6افراد زخمی ہوگئے،
جنہیں سول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیاگیا،زخمیوں میں حوالدار یار محمد اورسپاہی عبدالفاروق راہگیر الہی بخش شامل ہیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جعفراباد اور نصیرآباد پولیس کے افسران موقع پر پہنچ گئے۔ڈی آئی جی نصیرآباد کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئےتمام علاقوں کی ناکہ بندی کردی گئی ہے اور پورے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا گیا۔

تازہ ترین خبریں