04:37 pm
شکست خوردہ بھارت کی پاکستان میں جاسوسی کی کوشش ناکام

شکست خوردہ بھارت کی پاکستان میں جاسوسی کی کوشش ناکام

04:37 pm

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان سے شکست خوردہ بھارت نے غباروں کے ذریعے پاکستان میں ڈیوائسز بھیج کر جاسوسی کی کوششیں شروع کی تو سول ڈیفنس حکام نے بھارتی چاروں ڈیوائسوں کو گجرات سے تحویل میں لیکر تحقیقات کا آغاز شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے گجرات کے علاقے تھانہ ٹانڈااور تھانہ قطرالی کی حدود میں غباروں کے ذریعے پاکستان نے جاسوسی کی کوشش ناکام بنادی۔
ہندوستان کی جانب سے غباروں کے ساتھ باندھ کر چار ڈیوائسز پاکستان کے شہر گجرات میں پھینکوائی تھیں جو کہ پاکستان کے موسمی حالات اور دریاؤں کے پانی اور نالوں کی گہرائی جانچنے کا کام کرتی ہیں حالانکہ ڈیوائسیز زمین پر گرتے ہی ناکارہ ہوجاتی ہیں سول ڈیفنس حکام نے چاروں بھارتی ڈیوائسیز کو تحویل میں لیکر تحقیقات کا آغاز شروع کردیا ہے