04:40 pm
ساکران میں پانچ افراد ندی میں ڈوب کر جاں بحق

ساکران میں پانچ افراد ندی میں ڈوب کر جاں بحق

04:40 pm

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے علاقے ساکران میں پیش آئے افسوسناک واقعے میں کئی لوگوں کی قیمتی چلی گئیں۔ ساکران کے علاقے میں ندی میں ڈوبنے سے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ چار لاشیں نکال لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل حب کے علاقے ساکران کے قریب حب ندی میں 5 افراد ڈوب گئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں
، ڈوبنے والے ایک بچے کی ندی میں تلاش جاری ہے۔ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جن 4 لاشوں کو ندی سے نکالا گیا ہے ان میں 2 بچے اور ایک خاتون شامل ہے جبکہ ایک بچے کو تاحال ندی سے نہیں نکالا جاسکا ہے، ریسکیو ٹیمیں بچے کو تلاش کر رہی ہیں۔

تازہ ترین خبریں