05:47 am
 سیکیورٹی فورسز اور حساس اداروں کی بروقت کارروائی نے کوئٹہ شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا

سیکیورٹی فورسز اور حساس اداروں کی بروقت کارروائی نے کوئٹہ شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا

05:47 am

کوئٹہ(نیوز ڈیسک ) سیکیورٹی فورسز اور حساس اداروں کی بروقت کارروائی نے کوئٹہ شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔مشرقی بائی پاس پر سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ آپریشن کیا جس میں خاتون سمیت 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اے ٹی ایف اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشرقی بائی پاس لیبر کالونی کی قریب ایک مکان میں مبینہ دہشت گردوں کی موجودگی پر آپریشن کے لئے جونہی فورسز وہاں پہنچی تو دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔جوابی فائرنگ پر 2 مبینہ خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا،
2 فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے، ہلاک دہشتگردوں نے بھی خودکش جیکٹس پہن رکھی تھیں۔ آپریشن میں 3 اے ٹی ایف کے اہلکار زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ زخمیوں میں کانسٹیبل سلمان، معصوم اور ابوبکر شامل ہیں۔ دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کے نتیجے میں جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہو گئے۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گرد محرم الحرام کے دوران شہر میں کسی بڑے تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے۔واضح رہے ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ کوئٹہ میں 8 ویں اور10 ویں محرم کے موقع پر دہشت گردی کا تھریٹ موجود ہے۔

تازہ ترین خبریں