06:09 pm
پشاورمیں دھماکا،متعددافرادکے زخمی ہونےکی اطلاعات

پشاورمیں دھماکا،متعددافرادکے زخمی ہونےکی اطلاعات

06:09 pm

پشاور (ویب ڈیسک) خیبرپختونخواہ کا دارالحکومت پشاوردھماکے سے لرز اٹھا، شہر کے علاقے کارخانو بازاز کے قریب سڑک کنارے دھماکے ہوا جس باعث کئی افراد شدید زخمی ہوگئے . تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاورسے تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہے .بتایا گیا ہے کہ پشاور کے مشہور اور مصروف علاقے کارخانو میں دھماکہ ہوا ہے. دھماکہ کارخانو بازار کی سڑک کے کنارے ہوا.
دھماکے باعث وہاں موجود کئی افراد شدید زخمی ہوگئے. ریسکیو ٹیموں نے زخمی افراد کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا ہے. دھماکے باعث جانی نقصان کا خدشہ ہے. جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے. بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر یہبم دھماکہ معلوم ہو رہا ہے، تاہم اس حوالے سے فی الحال حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

تازہ ترین خبریں