05:39 am
خطے میں جنگ کے بادل نظرآتے ہیں: آرمی چیف

خطے میں جنگ کے بادل نظرآتے ہیں: آرمی چیف

05:39 am

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ خطے میں جنگ کے بادل نظرآتے ہیں لیکن امن و سلامتی کی امید بھی ہے ۔ پاکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیئے اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے ادا کی ہیں۔ اب اقوام عالم کی ذمہ داری ہے کہ ہر طرح کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کوعملی طور پر رد کرے ۔جی ایچ کیو میں یوم دفاع اور یوم شہداء کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
آرمی چیف نے کہا کہ حالیہ دنوں دہشت گردی کے خلاف جنگ دنیا کے لیے ایک مثال ہے، پاکستان نےاپنی ذمہ داریاں پوری کردیں اب دنیا کی ذمہ داری ہےکہ وہ دہشت گردی کےخلاف اپنی ذمہ داری ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے ۔ ہر قربانی کےلیے تیارہیں۔ آخری گولی اور آخری سپاہی اور آخری سانس تک فرض ادا کریں گے ۔

تازہ ترین خبریں