07:38 am
اب کشمیر ہی نہیں بلکہ فلسطین بھی آزاد کروائیں گے، حکومت کی جانب سے ایسا اعلان کہ قوم کےحوصلے بلند ہوگئے

اب کشمیر ہی نہیں بلکہ فلسطین بھی آزاد کروائیں گے، حکومت کی جانب سے ایسا اعلان کہ قوم کےحوصلے بلند ہوگئے

07:38 am

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ 6 ستمبر کو ہم تجدید عہد کرتے ہیں کہ ہم ہمیشہ اپنے ملک کا دفاع کریں گے،عظیم تر قربانیوں پر شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتا ہوں،کشمیر کی آزادی کے پہلے شہید راجا سرور شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،گیارہ شہدا جنہوں نے نشان حیدر کا اعزاز پایا ان کو خراج عقیدت اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں،خطہ پوٹھوہار کے دو جوانوں نے وکٹوریہ ایوارڈ حاصل کیا،نشان حیدر حاصل کرنیوالے گیارہ میں سے تین کا تعلق خطہ پوٹھوہار سے ہے،لاکھوں جانوں کی قربانیاں دے کر ہم نے مملکت خداد حاصل کی،
اس کیلئے قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں،بھارت نے کشمیرمیں نو لاکھ فوج لگا کر کشمیریوں کے حقوق غصب کر رکھے ہیں، عالمی طاقتوں کے دوہرے معیار کی مذمت کرتے ہیں،ایسٹ تیمور پر قرار داد منظور کی،جنوبی سوڈان میں عیسائی ریاست کے لئے قراردادوں پر توعمل ہو گیا کشمیر کی قرار داد پر کیوں نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کوراولپنڈی کے علاقے سنگھوڑی میں کیپٹن راجا محمد سرور شہید کے مزار پرحاضری ،تھانہ چونترہ میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب سے خطاب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔کیپٹن راجا محمد سرور شہید کے مزار پر بھی حاضری اور مزار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی ۔وفاقی وزیر نے تھانہ چونترہ میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کی ایک تقریب میں بھی شرکت کی۔غلام سرور خان نے مزید کہا کہ ہمیں عالمی اداروں کے دوہرے معیار کے خلاف متحد ہونا ہوگا.فلسطین اور کشمیر کو آزادی ملے گی ،جس طرح پاکستان حاصل کیا اسی طرح کشمیر اورفلسطین کو آزاد کرائیں گے۔غلام سرور خان نے تھانہ چونترہ کے شہدا لانس نائیک ملک شاہین اختر،سپاہی ثاقب،نائیک مرزا شفیق،سپاہی رشید،بوستان خان،سپاہی ناظم حسین،سپاہی عدیل،سپاہی الطاف حسین،لانس نائیک خالد،سپاہی سید مصطفی،کیپٹن زید علی،میجر آفاق اور سپاہی عاصم کو قوم کا سلام پیش کیا۔وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے یوم دفاع کے موقع پرراولپنڈی میں میجر آفاق احمد شہید کے بھائی اور بیٹے سے ملاقات کر کے فاتحہ خوانی کی۔ واضح رہے کہ میجر آفاق احمد نومبر 2011 میں پیر چنبل آپریشن کے دوران شہید ہوئے تھے ۔اسی طرح وزیر اعظم کے احکامات پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے وفاقی وزیر برائے ہوا بازی لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ شہید کے گھر گئے اور انکے اہل خانہ سے ملاقات اور شہید کے بلند ی درجات کے لیے دعا کی۔غلام سرور خان نے مزید کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے،ہماری بہادر افواج نے ہمیشہ ملکی دفاع کے قربانیاں دی۔شہید کے والد کرنل مسعود بیگ بھی سیاچن کے محاذ پر شہادت کا رتبہ حاصل کرچکے ہیںجبکہ شہید کے بھائی کرنل حامد کریم بیگ پاک فوج میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ 7 جون 2019 کو خارکمر میں بارودی سرنگ دھماکے میں شہید ہوئے۔

تازہ ترین خبریں