02:16 pm
عمران خان کے ساتھ عثمان بزدار کے متبادل کی تلاش بھی شروع وزیراعظم کیلئے 3 اور وزیر اعلیٰ بننے کتنے امیدوار سامنے آگئے

عمران خان کے ساتھ عثمان بزدار کے متبادل کی تلاش بھی شروع وزیراعظم کیلئے 3 اور وزیر اعلیٰ بننے کتنے امیدوار سامنے آگئے

02:16 pm

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کوغیر سیاسی کرنے کا نعرہ لگانے والوں نے پولیس کو شہریوں کو مارنے کا لائسنس دیدیا ہے،پولیس تشدد سے ہلاکتوں میں روزبروز اضافہ بزدار حکومت کی نالائقی کا ثبوت ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کی ایک سالہ کارکردگی ڈی پی او پاکپتن کے تبادلے سے شروع ہوکر صلاح الدین کی ہلاکت پر آگئی ہے۔
پولیس ریفارمز کا شور مچانے والا ٹولہ بنی گالہ میں چھپ گیا ہے۔جب سلیکٹڈ لوگ کسی ملک پر مسلط کردئیے جائیں تو عوام جلاد اور ظالم نظام کے رحم و کرم پر ہوتی ہے۔ عظمی بخاری نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں ہر حکومتی رکن وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کے دوڑ میں شامل ہے۔ٹیم سلیکٹ کرنے والوں سے تاریخی غلطی ہو گئی ہے ۔چیف سلیکٹر نے عمران خان اور عثمان بزدار کے متبادل تلاش کرنا شروع کردئیے ہیں۔وزیراعظم کے تین اور وزیر اعلی پنجاب کے پانچ امیدر وار سامنے آچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی اور پاکستان کی خوشحالی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہے ۔

تازہ ترین خبریں