03:37 pm
خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنےپر غور شروع

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنےپر غور شروع

03:37 pm

پشاور(آن لائن)خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق بلدیاتی قوانین میں ترامیم نہ ہونے کے باعث بلدیاتی انتخابات ملتوی کئے جا رہے ہیں خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی مدت 28اگست کو ختم ہو چکی ہے جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی قوانین میں ترامیم پر صوبائی حکومت کو 12ستمبرتک مہلت دی ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے
کہ خیبرپختونخوامیں ممکنہ طور پر اگر بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے گئے توبلدیاتی انتخابات نومبر کے بجائے آئندہ سال ممکنہ طور پر جنوری کے آخری ہفتے میں ہو نگے۔ خیبر پختونخوا کے چالیس ہزار سے زائد بلدیاتی نمائندوںکو چارسال مکمل ہونے کے بعد فارغ کئے گئے اورقوانین کے مطابق 120دنوں کے اندر اندر نئے بلدیاتی انتخابات ہو نے ہیں ۔ تاہم اگر اس میں مزید تاخیر کی گئی توذرائع نے بتایا ہے کہ بلدیاتی انتخابات مزیدتین ماہ کے لئے ملتوی کردیئے جائینگے ۔

تازہ ترین خبریں