03:39 pm
پشاور سمیت صوبے کے 14اضلاع میں بے نامی جائیدادوں کی تفصیلات

پشاور سمیت صوبے کے 14اضلاع میں بے نامی جائیدادوں کی تفصیلات

03:39 pm

پشاور(آن لائن)پشاور سمیت صوبے کے 14اضلاع میں بے نامی جائیدادوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہے ۔قبائلی اضلاع سمیت پشاور میں جن بے نامی جائیدادوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہے ۔محکمہ مال کی جانب سے بھی تفصیلات کی فراہمی کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت نے پشاور سمیت صوبے بھر و قبائلی اضلاع میں بے نامی جائیدادوں کی تفصیلات 30ستمبر تک طلب کی ہے ۔پشاور میں بے نامی جائیدادوں سے متعلق سروے کا کام شروع ہو چکا ہے
اور بعض علاقوں میں نشاندہی پہلے سے ہی کی گئی ہے جبکہ گزشتہ روز دیگر علاقوں میں بھی نشاندہی کردی گئی ہیں جبکہ صوبے کے چودہ اضلاع میں اب تک بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی بعض علاقوں میں کی گئی ہے جبکہ بیشترعلاقوں میں سروے تاحال جاری ہے اور سروے کاکام مکمل ہونے کے بعد اس بارے میں رپورٹ وفاقی حکومت کو ارسال کی جائیگی ۔

تازہ ترین خبریں