04:20 pm
گورنر پنجاب نے یونیورسٹی کے طلبا اور طالبات کے کینٹین پر اکٹھے بیٹھنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دےدیا

گورنر پنجاب نے یونیورسٹی کے طلبا اور طالبات کے کینٹین پر اکٹھے بیٹھنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دےدیا

04:20 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے یونیورسٹی اور انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں طلبا اور طالبات کے کینٹین پر اکٹھے بیٹھنے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے دیا۔اس بارے میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کہا ہے کہ نوٹیفکیشن میرے علم میں لائے بغیر جاری کردیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے یو ای ٹی یونیورسٹی کی جانب سے طالبا و طالبات کے کینٹین میں اکٹھے بیٹھنے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا
کہ نیا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔وائس چانسلر یونیورسٹی نے کہا کہ نوٹیفکیشن میرے علم میں لائے بغیر جاری کیا گیا تھا، نوٹیفکیشن میں طلبا و طالبات کو الگ الگ بیٹھنے کا حکم دیا گیا تھا۔ذرائع گورنر ہاؤس کے مطابق نوٹیفکیشن گورنر کے علم میں لائے بغیر جاری ہوا، 3 رکنی کمیٹی تحقیقات کرے گی۔گورنر ہاؤس ذرائع کے مطابق طبا و طالبات کے کینٹین میں اکٹھے بیٹھنے سے متعلق نیا نوٹیفکیشن کچھ ہی دیر میں جاری کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں