04:45 pm
شہریوں نے احتجاجا ٹرین رکوا دی، شیخ رشید بھی ریل میں موجود

شہریوں نے احتجاجا ٹرین رکوا دی، شیخ رشید بھی ریل میں موجود

04:45 pm

راجن پور(آئی این پی ) تحصیل روجھان میں شہریوں نے ریلوے اسٹاپ کی بحالی کے لیے دھرنا دیتے ہوئے ٹرین رکوا دی، اسی ریل میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد بھی موجود تھے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع راجن پور کی تحصیل روجھان میں مقامی افراد نے عرصے سے بند ریلوے اسٹاپ کی بحالی کے لیے احتجاج کیا، شہریوں کا مطالبہ تھا کہ مقامی لوگوں کی سہولت کے لیے ریلوے اسٹاپ کو جلد بحال کیا جائے
۔شہریوں کی جانب سے روکی گئی ٹرین میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد بھی موجود تھے، ٹرین رکنے پر شیخ رشید کوچ سے باہر نکل آئے اور شہریوں کے مطالبے پر اسٹاپ کی بحالی کا اعلان کیا۔ریلوے اسٹاپ کی بحالی کے اعلان پر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، شہریوں کا کہنا تھا کہ خوش حال خان خٹک ریلوے اسٹاپ 8 سال سے معطل تھا۔

تازہ ترین خبریں