09:27 am
عمران خان کیساتھ اپنوں نے ہی ہاتھ کردیا، ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر لیکن حکومتی مشیرفائدے میں

عمران خان کیساتھ اپنوں نے ہی ہاتھ کردیا، ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر لیکن حکومتی مشیرفائدے میں

09:27 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کےسینئر صحافی محمد مالک نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت کی سینیٹرل پاور پرچیزنگ کمیٹی اپنے ایک معاہدے میں ترمیم کر کے دو ایسی کمپنیوں کو نوازنے جا رہی ہے جس میں اہم مشیر شراکت دار ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد مالک نے مزید کہا کہ سی پی پی دو کمپنیوں کی خاطر اپنی پالیسی تبدیل کرنے جا رہی ہے اور وہ ہیں روش (پاکستان) پاور لمیٹڈ اور آلٹن انرجی لیمٹڈ،
روش پاور 3 سو میگا واٹ کا پراجیکٹ ہے جو پہلے گیس پر چلتا تھا۔واجبات ادا نہ کرنے سے گیس کا کنکشن کٹ گیا اور بعدازاں کیس چلتا رہا۔اس کمپنی میں ڈسکون انجینئرنگ کا 58 فیصد شئیر ہے اور ڈسکسون مشیر تجارت رزاق داؤد کی کمپنی ہے۔دوسری کمنپی آلٹن انرجی پاکستان ہے جسے فائدہ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔2017ء کے ریکارڈ کے مطابق مشیر تجارت رزاق داؤد اس کمپنی کے چئیرمین اور تیمور داؤد اس کے چیف ایکزیکیٹو تھے۔محمد مالک کا کہنا ہے کہ یہ سارے فیصلے سی پی پی کی کابینہ کمیٹی کرنے جا رہی ہے۔پالیسی تبدیلی ہونے کے بعد یہ دونوں کمپنیاں گیس سے ایل این جی پر منتقل ہو جائیں گی اور حکومت پر لازم ہو گا کہ ان سے بجلی خریدیں۔انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ نئی پالیسی سے دیگر کمپنیاں بھی مفید ہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں مشیران جس ڈھٹائی سے اپنے مفادات حاصل کر رہے ہیں وہ ناقابل یقین ہے۔وزیراعظم کے مشیران خاص کر ترقی کر رہے ہیں لیکن ملک کی معیشت تباہ ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان دیکھیں کہیں وہ معاشی غارت گروں کے نرغے میں ضم تو نہیں۔ماہر معاشیات ڈاکٹر اشفاق حسن نے بھی وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا کہ انہیں سوچنا چاہئیے کہ ان کے مشیر کیا کر رہے ہیں دوسری صورت میں جو بھی ہوا اس کے ذمہ دار وہی ہوں گے۔

تازہ ترین خبریں