12:53 pm
’’نہ کوئی جان کا خوف نہ کچھ ،سادگی ہو تو ایسی ‘‘ وزیراعظم عمران خان بغیر پروٹوکول کے مری پہنچ گئے

’’نہ کوئی جان کا خوف نہ کچھ ،سادگی ہو تو ایسی ‘‘ وزیراعظم عمران خان بغیر پروٹوکول کے مری پہنچ گئے

12:53 pm

مری ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان اب سے کچھ دیر قبل مری پہنچے جبکہ اس موقع پر ان کے ہمراہ کوئی خاطر خواہ پروٹوکول موجود نہیں تھا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان محض تین گاڑیوں کے ہمراہ بغیر کسی پروٹوکول کے مری پہنچے۔ وزیراعظم عمران خان صرف تین گاڑیوں کے ہمراہ گورنمنٹ ہاؤس کشمیر پہنچے۔ پہلی مرتبہ کسی وزیراعظم کی آمد پر مری میں سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند نہیں کیا گیا۔ وزارت عظمیٰ کے عہدے پر بیٹھنے کے بعد عمران خان پہلی مرتبہ مری آئے لیکن ان کی آمد پر مری میں نہ تو ٹریفک کو بند کیا گیا نہ ہی کسی سیاح کو روکا گیا ۔
بغیر پروٹوکول وزیراعظم کی مری آمد پر خود مری کے رہائشی افراد بھی حیران رہ گئے ۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس سے قبل کسی وزیراعظم کی مری آمد کے موقع پر ان کے ہمراہ کئی گاڑیوں کا پروٹوکول ہوتا تھا جبکہ ان کی مری آمد سیاحوں اور مری کے رہائشی افراد کو بھی ٹریفک بند ہونے پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن وزیراعظم عمران خان کی مری آمد پر نہ تو ان کے ساتھ بڑا پروٹوکول دیکھنے میں آیا اور نہ ہی ان کی آمد پر مری میں سڑکوں کو بند کیا گیا جو کہ ایک خوش آئند اقدام ہے۔ مری کے رہائشی افراد اور سیاحوں کا کہنا تھا کہ کسی وزیراعظم کی بغیر پروٹوکول مری آمد اور ان کی گاڑیوں کو عام گاڑیوں کی طرح سڑک پر چلتے دیکھ کر ہم بھی حیران ہو گئے تھے ، عمران خان نے پہلے بھی پروٹوکول کی مخالفت کی تھی اور آج ہم نے اس کا عملی نمونہ بھی دیکھ لیا ہے جس سے ہمیں بے حد خوشی ہوئی کہ وزیراعظم نے مری آنے والے سیاحوں اور یہاں کے شہریوں کو اپنے پروٹوکول سے بالکل بھی پریشان نہیں کیا۔ وزیراعظم کی بغیر پروٹوکول مری آمد کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

تازہ ترین خبریں