12:54 pm
مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے اہم ترین شخصیت کو پیغام بھجوا دیا

مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے اہم ترین شخصیت کو پیغام بھجوا دیا

12:54 pm

لاہور ( مانیترنگ ڈیسک) قومی اخبار کی ایک رپوپرٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے خلاف انتقامی کاروائیوں اور مسلم لیگ کے سرکردہ رہنماؤں کی گرفتاریوں کے بعد مسلم لیگ کی قیادت کی طرف سے مسلم لیگ خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر امیر مقام کو دوبئی سے واپس نہ آنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔اس سلسلے میں جب قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر اور مسلم لیگ خیبرپختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری مقرضیٰ جاوید سے رابطہ کیا گیا
تو انہوں نے بتایا کہ جس ایجنڈے کی تکمیل کے لیے میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف، مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کیا گیا اسی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے مسلم لیگ کے دوسرے رہنماؤں کے خلاف بھی انتقامی کاروائیوں کس سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔انتقامی کاروائیوں سے مسلم لیگ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا، انہوں نے کہا کہ ہمارا راستہ نہیں روکا جا سکتا۔خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام کی تعمیراتی کمپنی کے خلاف تحقیقات کیلئے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی ای کی 4 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ امیر مقام اینڈ کمپنی کے خلاف الپوری سے بشام روڑ کی تعمیر میں فنڈز لے کر سڑک نہ بنانے کا الزام تھا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر امیر مقام کے خلاف ایف آئی اے نے تحقیقات تیز کردی تھیں۔ ایف آئی اے کے مطابق اسے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی جانب سے تحقیقات کی درخواست دی گئی تھی، جس پر 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ۔یہ تحقیقاتی کمیٹی ایف آئی اے، پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، خیبر پختونخوا ہائی وے اتھارٹی اور پیپرا کے نمائندوں پر مشتمل تھی۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی وزیر مراد سعید نے بھی امیر مقام پر کرپشن کے الزام عائد کیے تھے۔ امیر مقام نے مراد سعید کو کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگانے پر ایک ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا۔

تازہ ترین خبریں